uttar pradesh

رضا لائبریری رام پور 43 ایکڑمیں ہوگی تعمیر،بنےگا عالمی معیار کا تعلیمی مرکز

Published

on

رام پور:رضا لائبریری اور میوزیم جو 1774 میں قائم کی گئ تھی وہ اب جلد ہی عالمی معیار کا تعلیمی مرکز بن جائے گا۔ یہاں دنیا بھر کی زبانیں پڑھائی جائیں گی۔ اس مقصد کو حاصل کرنے کے لئے رضا لائبریری جو اس وقت رام پور قلعہ کے پانچ ایکڑ پر محیط ہےکو وسیع کیا جائے گا تاکہ قلعہ کے پورے 43 ایکڑ پر محیط ہو جائے۔مخطوطات کے علاوہ لائبریری میں پینٹنگز، خطاطی اور بہت سے دوسرے نادر خزانے بھی محفوظ ہیں۔لائبریری فن، تعلیم اور ثقافتی ورثہ کے تحفظ کے لیے ایک بین الاقوامی مرکز کے طور پر ترقی کرنے کے لیے تیار ہے۔
علم اور ثقافت کی ان متحرک روایات کو عالمی سطح پر پھیلانے اور فروغ دینے کے لئےاس سلسلے میں سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) اور آئی آئی ٹی روڑکی نے لائبریری کی عمارتوں کا سیکورٹی آڈٹ کرایا ہے اور لائبریری ڈائریکٹر ڈاکٹر پشکر مشرا اور ضلع انتظامیہ کو رپورٹ پیش کی ہے۔ دو سرکاری اسکولوں کو کیمپس سے منتقل کر دیا گیا ہے۔محکمہ تعمیرات عامہ، محکمہ بجلی، محکمہ باغ بانی، اور ایل آئی یو کے دفاتر کی منتقلی کے نوٹس بھی حال ہی میں جاری کیے گئے ہیں۔محکمہ ریونیو سے نو آبجیکشن سرٹیفکیٹ حاصل کرنے کا عمل شروع ہو گیا ہے۔رضا لائبریری کو مرکزی وزارت ثقافت سے مالی امداد ملتی ہے۔کابینہ کی منظوری کے بعد لائبریری میں توسیع کی جائے گی۔ لائبریری کی نئی شکل اور افعال کا تفصیلی مسودہ ایک یادو دن میں جاری ہونے کی امید ہے۔
واضح رہےکہ رضا لائبریری میں 17000 مخطوطات موجود ہیں۔ 7ویں سے 19ویں صدی تک کے قرآن کے 500 سے زائد نسخے سونے سے کندہ اور مزین ہیں۔ 7ویں صدی میں اونٹ کی کھال پر ابتدائی کوفی رسم الخط میں لکھا گیا ایک منفرد قرآن، یہاں کے اہم ترین خزانوں میں سے ایک ہے۔آپ کو یاد ہوگا قرآنِ کریم کے دو ہی نسخے دنیامیں موجود ہیں۔ ایک رضا لائبریری اور دوسرا عراق میں ہے۔ رامائن کا ایک بہت ہی نایاب فارسی ترجمہ مثال کے طور پرموجود ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network