دلی این سی آر

جامعہ ’فٹ انڈیا۔ گولڈ ایف ای آر این اعزاز‘ سےسرفراز

Published

on

نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کو صحت مند، سبز، اور گاڑیوں سے پاک کیمپس کو فروغ دینے اور فٹ انڈیا تحریک کے مقاصد کے آگے بڑھانے کی طرف اس کی نمایاں کوششوں کے اعتراف میں یوتھ افیئرز اور کھیل کی وزارت کے ذریعہ باوقار ’فٹ انڈیا۔ گولڈ فرن ریکگنیشن ‘ اعزاز سے نوازا گیا۔ پروفیسر مظہر آصف ،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بصیرت افروز اور متاثر کن قیادت میں یونیورسٹی نے ’فٹ انڈیا تحریک‘ کو فروغ دینے کے لیے کئی اختراعی اقدامات کیے ہیں۔پروفیسر آصف اور پروفیسر رضوی دونوں نے ذاتی طورپر ہر اتوار کو سائیکل چلانے کی سرگرمیوں میں حصہ لے کر ،اساتذہ، عملہ اور طلبہ کو فٹنس ،صحت مند زندگی اور ماحولیاتی پائے داری کو اپنانے کی ترغیب دی ہے۔ان قیادت نے یونیورسٹی کمیو نیٹی میں ایک مضبوط سائکلنگ کلچر کو پروان چڑھایا ہے جس نے ایک صحت مند طرز زندگی کو اپنانے کی حوصلہ افزائی کی ہے جب کہ آلودگی سے پاک اور ماحول دوست کیمپس کی تشکیل میں اہم رول ادا کیا ہے۔یہ اعزاز نوجوانوں کے امور اورکھیل کے مرکزی وزیر ڈاکٹر منسکھ منڈاویہ جی نے پیش کیا۔ جامعہ ملیہ اسلامیہ کے یونیورسٹی لائبریرین ڈاکٹر وکاس سیتارام جی نگرالے کو یونیورسٹی نے ادارے کی جانب سے ایوارڈ حاصل کرنے کے لیے نامزد کیا تھا۔اعزازی تقریب کے دوران ڈاکٹر منڈوایہ نے ڈاکٹر وکاس نگرالنے کو یہ باوقار اعزاز پیش کیا۔
جامعہ ملیہ اسلامیہ انتظامیہ نے کیمپس کو گاڑیوں سے پاک ،صاف ستھرا اور ماحول دوست ماحول میں تبدیل کرنے کے لیے کئی موثر اقدامات کیے ہیں ۔تمام گاڑیوں کے استعمال کرنے والوں کے لیے اچھی طرح سے پارکنگ کی سہولیات تیار کی گئی ہیں جن میں طالبات بھی شامل ہیں، جب کہ سرسبز کیمپس بنانے اور اسے برقرار رکھنے پر خصوصی زور دیا گیاہے۔
ان مسلسل کوکوششوں کے نتیجے میں جامعہ ملیہ اسلامیہ صحت مند زندگی، ماحولیاتی تحفظ اورپائے دار ترقی کو فروغ دینے میں ایک مثالی ادارہ بن کر ابھرا ہے۔یونیورسٹی نے اس کامیابی کو پروفیسر مظہر آصف ،شیخ الجامعہ ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، مسجل ،جامعہ ملیہ اسلامیہ ،فیکلٹی اراکین، اسٹاف اور طلبہ کی اجتماعی کاوشوں اور عز م کو وقف کرتے ہوئے اسے پوری جامعہ برادری کے لیے انتہائی فخر کی بات قرار دیا ہے۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network