Bihar

بہار کی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی داخلہ عمل میںاہم تبدیلی، پی ایچ ڈی داخلے میں اب نیٹ-یوجی سی اسکور ہوگا بنیاد،پیٹ امتحان نہیں کیا جائے گا منعقد

Published

on

(ایس ایم عالم؍پی این این)
بہارشریف:ریاست کی یونیورسٹیوں میں پی ایچ ڈی داخلہ عمل میں ایک اہم تبدیلی کی گئی ہے۔ یونیورسٹی گرانٹس کمیشن (UGC) کی تازہ ترین ہدایات کے مطابق اب پی ایچ ڈی پروگراموں میں داخلے کے لیے پری پی ایچ ڈی ایڈمیشن ٹیسٹ (PAT) منعقد نہیں کیا جائے گا، بلکہ امیدواروں کے انتخاب اور داخلے کی بنیاد UGC-NET اسکور ہوگا۔
چانسلر سیکریٹریٹ کی جانب سے ریاست کی تمام یونیورسٹیوں کے وائس چانسلرز کو جاری ہدایت نامے میں کہا گیا ہے کہ تعلیمی سیشن 2024 اور 2025 کے لیے کسی بھی یونیورسٹی کی جانب سے PAT کا اشتہار جاری نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی یہ امتحان منعقد کیا جائے گا۔ جن یونیورسٹیوں نے PAT کے ذریعے داخلے کے لیے اشتہار جاری کر دیا ہے لیکن امتحان منعقد نہیں کیا ہے، انہیں ایسی تمام کارروائیاں فوری طور پر منسوخ کرنی ہوں گی اور امیدواروں سے وصول کی گئی درخواست فیس واپس کرنی ہوگی۔
پاٹلی پتر یونیورسٹی کے رجسٹرار ڈاکٹر ابو بکر رضوی نے بتایا کہ یونیورسٹی کی جانب سے پہلے ہی PAT کے ذریعے پی ایچ ڈی داخلہ عمل مکمل کیا جا چکا ہے اور ریسرچ اسکالرز کا کورس ورک بھی مکمل ہو چکا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پہلے سے داخلہ حاصل کر چکے ریسرچ اسکالرز کی تعلیم اور تحقیقی سرگرمیوں پر اس فیصلے کا کوئی اثر نہیں پڑے گا۔رجسٹرار نے کہا کہ پاتلی پتر یونیورسٹی آئندہ پی ایچ ڈی داخلوں کے لیے UGC اور چانسلر سیکریٹریٹ کی ہدایات پر مکمل طور پر عمل کرے گی اور داخلہ عمل صرف UGC-NET اسکور کی بنیاد پر ہی انجام دیا جائے گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network