uttar pradesh

اے ایم یو کے شعبہ بزنس میں نصاب کی تیاری و نظرثانی پر ورکشاپ کا انعقاد

Published

on

(پی این این)
علی گڑھ:علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن نے ایم بی اے اور ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس) پروگراموں کا جائزہ لے کر انہیں ابھرتی ہوئی صنعتی ضروریات اور عالمی کاروباری رجحانات سے ہم آہنگ کرنے کے لئے نصاب کی تیاری و نظرثانی سے متعلق دو روزہ ورکشاپ منعقد کی۔
شرکاء کا خیرمقدم کرتے ہوئے شعبہ کی چیئرپرسن پروفیسر سلمیٰ احمد نے مینجمنٹ کے نصاب میں وقتاً فوقتاً نظرثانی کی اہمیت پر زور دیا اور طلبہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور روزگار کے مواقع میں اضافہ کرنے کے لیے صنعتی اور تعلیمی اداروں کے درمیان تعاون کو مزید مستحکم بنانے کی ضرورت اجاگر کی۔
ورکشاپ کے پہلے دن ایم بی اے پروگرام، بالخصوص مارکیٹنگ اور ہیومن ریسورس اسپیشلائزیشن پر توجہ مرکوز کی گئی۔ تعلیم و صنعت سے تعلق رکھنے والے ممتاز ماہرین بشمول پروفیسر اجے پنڈت (دہلی یونیورسٹی)، مسٹر سام حسینی، مسٹر کوثر علی خان، پروفیسر محمد شاہنواز عابدین، پروفیسر ویشالی شرما، پروفیسر عرفان رضوی اور مسٹر اشہر عقیل نے نصاب کی تشکیل، تجرباتی تعلیم، مینجمنٹ کی مہارتوں کے نئے تقاضوں اور صنعت کی توقعات سے متعلق تبادلہ خیال میں حصہ لیا۔
دوسرا دن ایم بی اے (انٹرنیشنل بزنس) پروگرام کے لیے وقف تھا۔ اس میں پروفیسر وی جے سیبسٹیئن، پروفیسر نیرج منکڈ، پروفیسر سعیدالنساء، ڈاکٹر محمد ناصر، ڈاکٹر محمد آفاق خان، مسٹر سید تحسین احمد، مسٹر خورشید انور، مسٹر عباد حنیف اور مسٹر شاداب خان نے عالمی کاروبار، لاجسٹکس، ڈیجیٹل تبدیلی، کراس کلچرل مینجمنٹ اور بین الاقوامی کاروباری ضوابط سے متعلق اپنے خیالات اور تجربات پیش کیے۔
ورکشاپ میں اساتذہ، سابق طلبہ اور ریسرچ اسکالرز نے بھی شرکت کی اور پروگراموں کو صنعت سے مزید ہم آہنگ کرنے اور عالمی تقاضوں کے مطابق بنانے کے لیے مفید تجاویز پیش کیں۔آخر میں پروفیسر سلمیٰ احمد نے کلمات تشکر ادا کئے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network