Bihar

آر جے ڈی نے مہنگائی، بے روزگاری اور بدعنوانی کے خلاف دیا احتجاجی دھرنا

Published

on

چھپرہ :ریاستی آر جے ڈی کی کال پر آر جے ڈی کے زیراہتمام سارن ضلع آر جے ڈی نے بدھ کو شہر کے میونسپل چوک پر بڑھتی مہنگائی،بے روزگاری،بدعنوانی،ریاست میں بگڑتے امن و امان اور بڑھتی ہوئی نوکر شاہی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیا۔مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے تریاں کے سابق امیدوار شیلیندر پرتاپ سنگھ نے کہا کہ بہار کے تمام ضلع ہیڈکوارٹرس میں ہونے والے زبردست مظاہرے عوام کے دکھ اور عوامی جذبات کی عکاسی کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف بڑھتے ہوئے مظالم،مہنگائی،بے روزگاری اور بڑے پیمانے پر بدعنوانی نے بہار میں عام لوگوں کا جینا مشکل کر دیا ہے۔مسٹر سنگھ نے کہا کہ نوجوان روزگار کی تلاش میں بھٹک رہے ہیں۔حکومت بنیادی عوامی مسائل سے توجہ ہٹانے کی کوشش کر رہی ہے۔خواتین کے تحفظ کے بارے میں خدشات بڑھ گئے ہیں اور بدعنوانی غریبوں اور ضرورت مندوں کو سرکاری اسکیموں کے مکمل فائدے حاصل کرنے سے روک رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ آر جے ڈی لوگوں کی آواز کو مضبوطی سے بلند کرتی رہے گی اور سماجی انصاف،روزگار،سلامتی اور عوامی بہبود کے مسائل کے لیے لڑتی رہے گی۔مظاہرے کی صدارت ضلع صدر سنیل رائے نے اور ضلع ترجمان ہرے لال یادو نے نظامت کیا۔ضلع تنظیم انچارج اور سابق ایم ایل اے مکیش کمار رائے نے کہا کہ حکومت کو عوامی مسائل سے کوئی سروکار نہیں ہے۔حکومت صرف آر جے ڈی لیڈروں اور کارکنوں کو پریشان کر رہی ہے۔سابق وزیر اور گڑکھا کے ایم ایل اے سریندر رام نے کہا کہ عوام بڑھتی ہوئی بے روزگاری اور مہنگائی سے پریشان ہیں۔پرسا ایم ایل اے ڈاکٹر کرشمہ رائے نے کہا کہ ڈبل انجن والی حکومت میں خواتین کے خلاف مظالم اور عصمت دری کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ضلع صدر سنیل رائے نے کہا کہ اس حکومت کے ہر محکمے میں بدعنوانی عروج پر پہنچ گئی ہے۔جلسہ سے رادھے کرشنا پرساد،غلام غوث،چندیشور رائے،سندھیا رائے،امیت گپتا،سمترا چورسیہ،لالو کمار،چندراوتی یادو،سونو رائے،ناگیشور چوہان،بلاک صدر گڈو کشواہا،ارون داس،اپیندر مانجھی،راجو سنگھ،رادھا کرشنا یادو،ساغر نوشیروان،انیل رائے،نمیتا دیوی،ٹنٹن ہاشمی اور دیگر نے خطاب کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network