Khabar Mantra
بہار- جھارکھنڈجرم نامہ

روپیش سنگھ قتل معاملہ میں ملزم کی اہلیہ نے ایس ایس پی 3پولیس اہلکاروں پرکیا مقدمہ

(پی این این)

پٹنہ:دارالحکومت پٹنہ میں ہائی پروفائل انڈیگو منیجر روپیش قتل معاملے میں ایک نیا موڑ اس وقت آیا جب ملزم ریتوراج کی اہلیہ ساکشی سنہا نے پٹنہ کے ایس ایس پی اپیندر شرما اور تینوں تھانیداروں کے خلاف مقدمہ درج کیا۔ہفتے کے روز چیف جسٹس عدالت میں سماعت ہوئی۔

ساکشی سنہا کے وکیل سوریا پرکاش سنگھ نے بتایا کہ یہ مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ اس معاملے میں اگلی سماعت یکم مارچ کو ہوگی۔ شکایت کنندہ ساکشی سنہا نے پٹنہ پولیس کے ایس ایس پی اپیندر شرما ، رام کرشن نگر نگر پولیس اسٹیشن رام شنکر سنگھ ، شاستری نگر تھانیدار اور ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن کو ملزم نامزد کیا ہے۔ اس میں ساکشی سنہا نے الزام لگایا ہے کہ انہوں نے ملزموں کو زبردستی گھر سے لے جانے کے بعد تھانے میں بند کردیا ، مار پیٹ اور تشدد کیا اور اسے زخمی کردیا ، فحش حرکتیں کیں اور گندی گندی گالیاں دینے کا الزام لگایا ہے۔میرے شوہر ریتوراج سے روپیش کے قتل کرنے کا اعتراف کرنے کے لئے اس کے سامنے ہی میرے کپڑے اتروانے ، گندی حرکت اور ڈنڈوںسے مار کر زخمی کرنے کا الزام لگایا ہے۔یہ واقعہ ایئرپورٹ پولیس اسٹیشن پر پیش آیا۔

پولیس نے روپیش قتل کیس کے مفرور ملزمو ں کی تلاش کے لئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے۔ اس معاملے میں اب تک تین ملزم مفرور ہیں۔ تینوں کا سراغ نہیں مل پارہاہے۔پولیس ریمانڈ پر موجود ریتوراج نے انکشاف کیا تھا کہ اس کے ساتھی اس واقعے کے بعد جھارکھنڈ کی طرف فرار ہوگئے تھے۔اس کے بعد پٹنہ پولیس کی ایس آئی ٹی نے جھارکھنڈ میں چھاپہ ماری کی ۔ تاہم ملزم کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ پولیس نے بہار میں بھی مختلف مقامات پر دبش دی ہے۔

غوطلب ہے کہ اس واقعے کے بعد ریتوراج بھی جھارکھنڈ کی طرف فرار ہوگیا تھا۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو پولیس جلد ہی ملزم کے وارنٹ کے لئے عدالت جاسکتی ہے۔ اس کے بعد ملزمین کے گھروں کی قرقی بھی ممکن ہے۔ اگر ذرائع پر یقین کیا جائے تو پٹنہ پولیس کو اس بارے میں معلومات ملی ہیں کہ ریتو کن لوگوں سے اسلحہ کی خریدو فروخت کرتا تھا۔

ممکن ہے کہ پولیس ٹیم وہاں جاکر تفتیش کرے۔ پولیس اس معاملے میں ریتوراج کے موبائل نمبر پر بھی تفتیش کر رہی ہے۔ سب سے زیادہ باتیں ریتوراج نے واٹس ایپ کال کے ذریعے کی تھیں۔ لہذا واٹس ایپ کال کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔ اس کے علاوہ ریتوراج نے چار لڑکوں کا نام بھی لیا ہے۔ وہ سب اس کے قریبی دوست ہیں۔ یہ بھی ممکن ہے کہ پٹنہ پولیس کی ٹیم اس کے قریبی دوستوں سے پوچھ گچھ کرے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close