ہندوغیرملکی لفظ،اس سے ہندوستان کا کیا تعلق
(پی این این)
بنگلورو:کرناٹک کے کانگریس صدر ستیش لکشمن جارکی ہولی نے کہا ہے کہ ہندو لفظ اول تو غیر ملکی ہے اور یہ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معانے انتہائی گندے ہیں جسے ادا نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انھوںنے اپنا یہ بیان بیلاگامی ضلع کے ایک پروگرام میں دیا۔انھوں نے کہا کہ ہندو لفظ ہمارا کہاں ہے یہ تو پرسین زبان کا ہے۔ایران ،عراق،ازبیکستان ،قزاکستان کا ہے ہندوستان کا اس سے کیا تعلق۔ ہندو لفظ بھارت کا کیسے ہوگیا ۔اس بات پر تحقیق اور مذاکرہ ہونا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ ہندو پر بہت شور شرابا ہورہا ہے جبکہ یہ لفظ غیر ملکی ہے جس کا مطلب سمجھ میں آئے گاتو شرمندہ ہونا پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہندو لفظ کی پوری تفصیلی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔انھوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اس غیر ملکی لفظ کو ہم پر کیوں تھوپا جارہا ہے اس پر چرچہ ہونی چاہئے ۔کوہلی کےاس بیان پر بی جے پی چراغ پا ہے ۔اس نے کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ووٹ بینک کی سیاست ہے ۔بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونے والا نے کہا کہ شیوراج پاٹل کے بعد ریاستی کانگریس کے صدر ستیش جارکی ہولی ہندوؤ ں کو مشتعل کررہے ہیں ان کا بیان پورے طور پر ہندوؤں کی توہین ہے ۔
Hinduism is a way of life & a civilisational reality. Congress built our Nation to respect every religion, belief & faith. This is the essence of India.
The statement attributed to Satish Jarkiholi is deeply unfortunate & deserves to be rejected. We condemn it unequivocally.
— Randeep Singh Surjewala (@rssurjewala) November 7, 2022
ادھر وشو ہندو پریشد کے لیڈر ونود بنسل نے کہا ہے کہ کانگریس ڈوبتی کشتی ہے ۔اس کا کوئی ناخدا نہیں ہے ۔ غورطلب ہے کہ کانگریس لیڈروں نے پہلے بھی ایسے بیانات دیئے ہیں جس پر تنازعہ ہوا ہے ۔شیوراج پاٹل نے کہا تھا کہ گیتا میں شری کرشن نے ارجن کو جہاد سکھایا ۔عیسائی دھرم میں بھی جہاد ہے۔ کانگریس لیڈر اور سابق وزیرداخلہ شیوراج پاٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاد صرف اسلام میں نہیں بلکہ بھگوت گیتا اور عیسائی دھرم میں بھی تھا ۔پاٹل نے کہا کہ گیتا کے ایک باب میں شری کرشن نے ارجن سے جہاد کی تلقین کی ۔ بہر حال اس بیان کے بعد بی جے پی نے ہندوؤں کے اپمان کو لیکر ٹوئٹر پر بحث چھیڑد ی ہے ۔