Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریںسیاست نامہ

ہندوغیرملکی لفظ،اس سے ہندوستان کا کیا تعلق

(پی این این)
بنگلورو:کرناٹک کے کانگریس صدر ستیش لکشمن جارکی ہولی نے کہا ہے کہ ہندو لفظ اول تو غیر ملکی ہے اور یہ فارسی زبان کا لفظ ہے جس کے معانے انتہائی گندے ہیں جسے ادا نہیں کیا جاسکتا ہے۔
انھوںنے اپنا یہ بیان بیلاگامی ضلع کے ایک پروگرام میں دیا۔انھوں نے کہا کہ ہندو لفظ ہمارا کہاں ہے یہ تو پرسین زبان کا ہے۔ایران ،عراق،ازبیکستان ،قزاکستان کا ہے ہندوستان کا اس سے کیا تعلق۔ ہندو لفظ بھارت کا کیسے ہوگیا ۔اس بات پر تحقیق اور مذاکرہ ہونا چاہئے ۔انھوں نے کہا کہ ہندو پر بہت شور شرابا ہورہا ہے جبکہ یہ لفظ غیر ملکی ہے جس کا مطلب سمجھ میں آئے گاتو شرمندہ ہونا پڑے گا۔
انھوں نے کہا کہ ہندو لفظ کی پوری تفصیلی ویب سائٹ پر موجود ہے ۔انھوں نے کہا کہ سمجھ میں نہیں آتا کہ اس غیر ملکی لفظ کو ہم پر کیوں تھوپا جارہا ہے اس پر چرچہ ہونی چاہئے ۔کوہلی کےاس بیان پر بی جے پی چراغ پا ہے ۔اس نے کانگریس پر نشانہ سادھتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ووٹ بینک کی سیاست ہے ۔بی جے پی کے ترجمان شہزاد پونے والا نے کہا کہ شیوراج پاٹل کے بعد ریاستی کانگریس کے صدر ستیش جارکی ہولی ہندوؤ ں کو مشتعل کررہے ہیں ان کا بیان پورے طور پر ہندوؤں کی توہین ہے ۔

ادھر وشو ہندو پریشد کے لیڈر ونود بنسل نے کہا ہے کہ کانگریس ڈوبتی کشتی ہے ۔اس کا کوئی ناخدا نہیں ہے ۔ غورطلب ہے کہ کانگریس لیڈروں نے پہلے بھی ایسے بیانات دیئے ہیں جس پر تنازعہ ہوا ہے ۔شیوراج پاٹل نے کہا تھا کہ گیتا میں شری کرشن نے ارجن کو جہاد سکھایا ۔عیسائی دھرم میں بھی جہاد ہے۔ کانگریس لیڈر اور سابق وزیرداخلہ شیوراج پاٹل نے دعویٰ کیا ہے کہ جہاد صرف اسلام میں نہیں بلکہ بھگوت گیتا اور عیسائی دھرم میں بھی تھا ۔پاٹل نے کہا کہ گیتا کے ایک باب میں شری کرشن نے ارجن سے جہاد کی تلقین کی ۔ بہر حال اس بیان کے بعد بی جے پی نے ہندوؤں کے اپمان کو لیکر ٹوئٹر پر بحث چھیڑد ی ہے ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close