Khabar Mantra
اپنا دیشسیاست نامہ

پرینکا گاندھی آسام پہنچی

گوہاٹی: آسام اسمبلی انتخاب کے بعد ایک چناوی مہم میں پرینکا گاندھی گوہاٹی پہنچی جہاں انہوں نے سربانند سونووال سرکار پر نشانہ سادھا۔ انہوں نے کہا کہ آسام میں خواتین غیر محفوظ ہیں۔ آسام میں خواتین کے خلاف جرائم کی شرح سب سے زیادہ ہے۔عورتوں کے خلاف جرائم روکنے کیلئے سرکار نے کچھ نہیں کیا۔

 پرینکا گاندھی نے ریلی کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کے پاس ووٹ کی طاقت ہے آپ اس کا استعمال ذمہ داری کے ساتھ کریں۔ یہ انتخاب خواتین کیلئے بھی بہت اہمیت کا حامل ہے۔ آسام کے دورے پر پہنچی پرینکا گاندھی کا استقبال وہاں کی خواتین نے ریوایتی پوشاک میں کیا۔اس دوران پرینکا گاندھی نے ان کے ساتھ رقص بھی کیا۔ 

واضح ہو کہ پرینکا گاندھی نے اپنے دوروزہ دورے کے دوران گوہاٹی کی کمکھیا دیوی کے مندر میں پوجا بھی کی۔پرینکا سب سے پہلے جنک باڑی میں رکی جہاں کانگریس کارکنان نے ان کا استقبال کیا۔ اس کے بعد وہ نیلا چل ہلس واقع سکتی پیٹھ گئیں پرینکا یہاں لال پوشاک پہن کر آئیں۔ پرینکا گاندھی نے کہا کہ میں نے اپنے اور اپنے پریوار اور سب سے زیادہ آسام کے لوگوں کیلئے دعا مانگی۔

 

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close