Khabar Mantra
اترپردیش

ویرخالصہ سمیتی کے 19ویں یومِ تاسیس پر غریبوں میں سامان تقسیم

رام پور:ویرخالصہ سیواسمیتی کا یوم تاسیس آج خوب عقیدت واحترام کے ساتھ منایاگیا۔اس تقریب میں مہمانِ خصوصی کے طورپر ضلع مجسٹریٹ رویندرکمارماندڑ، کپتان پولیس اشوک کمار شکلا، نومنتخب رکنِ اسمبلی آکاش سکسینہ ہنی، ریڈیوکھیتان کے ڈائریکٹر کے پی سنگھ، سٹی مجسٹریٹ ہیم سنگھ اور رکنِ پارلیمنٹ گھنشیام سنگھ لودھی بطورِ مہمانِ اعزازی شریک ہوئے۔ ضلع مجسٹریٹ رویندرکمارماندڑنے کہاکہ انسانوںکی خدمت کرنا سب سے بڑی خدمتِ خلق ہے۔ ویرخالصہ سمیتی ہمیشہ سماج کے دبے کچلے لوگوںکی مدد کرتی آئی ہے۔ ایک ہی وقت میںکثیرتعدادمیں لوگوں کی اتنی بڑی مدداور سپورٹ کرناقابلِ سراہنی ہے۔ آکاش سکسینہ نے کہاکہ جولوگ عوام کی خدمت کرتے ہیں خداان کو اچھاصلہ عطافرماتاہے۔ ہمیں یہاں سے یہ پیغام لیکرجاناچاہئے کہ ہم بھی دوسروں کی مددکے لئے آگے آئیں گے۔ ضلع صدر اوتارسنگھ نے بتایاکہ ویرخالصہ سیواسمیتی کاآج19واںیومِ تاسیس منایاگیاہے۔ بڑی دھوم دھام کے ساتھ یہ پروگرام منایاگیا۔ ثقافتی رنگارنگ پروگرام بچوں نے پیش کئے جس کو سامعین نے کافی پسندکیا۔ضرورمندوں کویہاں ٹرائی سائیکل، کمبل، سلائی مشین وغیرہ غریبوں میں تقسیم کی گئی ہے۔ہمیشہ ہی سماج کے غریب پچھڑے لوگوں کے لئے ہماری تنظیم کام کرتی ہے اور کرتی رہے گی۔ آخرمیں ویرخالصہ سیواسمیتی کے صدر نرمل سنگھ نے سبھی کاشکریہ اداکیا۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close