Khabar Mantra
اپنا دیشتازہ ترین خبریں

کسانوں اور نوجوان کے لئے بجٹ مایوس کن

مرکزی حکومت کی جانب سے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے عام بجٹ کو جہاں حزب اختلاف نے اسی مایوس کن بتایا ہے ۔ بجٹ پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے سہارنپور کے ممبر پارلیمنٹ نے مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کئے گئے بجٹ کو بے روزگار نوجوانوں کے لئے مایوس کن بتایا او رکہاکہ حکومت نے بجٹ میں مہنگائی کم کرنے اور ایم ایس پی پر قانون بنانے کا کوئی ذکر نہیں کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اترپردیش کے عوام کو بجٹ سے جو امیدیں تھیں وہ پوری نہیں ہوئی ہیں۔ سہارنپور کے ممبر پارلیمنٹ حاجی فضل الرحمن نے پارلیمنٹ میں پیش ہوئے مودی حکومت کے بجٹ کو کسانوں ، بے روزگار نوجوانوں کے ساتھ دھوکا بتاتے ہوئے کہا کہ یہ بجٹ کسان مخالف ہے اور اسے الگ الگ ریاستوں میں ہونے والے اسمبلی انتخابات کو دھیان میں رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔ حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ منریگا سے گائوں کے مزدوروں کو فائدہ ملتا ہے اور ملک کی آدھی سے زیادہ آبادی گائوں میں رہتی ہے ، لیکن بجٹ میں منریگا کے لئے کوئی اعلان نہیں کیا گیا ہے اور کسانو ں کے لئے ایم ایس پی کا وعدہ کرکے اب حکومت نے ایم پی ایس پر آنکھیں بند کرلی ہیں جو ملک کے کسانوں کے ساتھ دھوکا ہے۔ حاجی فضل الرحمن نے کہا کہ اترپردیش کے عوام کو بجٹ سے جو امیدیں وابستہ تھیں وہ نامکمل ہیں۔ ریاست کے لئے موجودہ بجٹ میں کوئی خاص اسکیم نہیں ہے ، اس حکومت کی وداعی کے اب کچھ ہی دن باقی ہیں، عوام مایوس ہیں اور وہ اگلے سال عام انتخابات میں سرکار کا اپنے ووٹ سے حساب برابر کرے گی اور حکومت سے بے دخل کرے گی۔ بھارتیہ کسان یونین ورما گروپ کے قومی صدر بھگت سنگھ ورما نے عام بجٹ پر اپنا رد عمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ مرکزی حکومت کی جانب سے پیش کیا گیا بجٹ ایک دم کسان ، غریب اور نوجوان مخالف ہے، ملک کے کسانوں کی ترقی کے لئے بجٹ میں کچھ نہیں ہے، بجٹ میں کسانوں کی آمدنی میں اضافہ کرنے کے لئے ان کی فصلوں کی واجبی قیمت دلانے پر فوکس ہونا چاہئے تھا اور منریگا اسکیم کو سیدھے کھیتی سے جوڑ کر کسانوں کو مزدور مہیا کرانے کا نظم کرنا چاہئے تھا۔ انہو ںنے کہا کہ یہ بجٹ ملک کے کچھ ساہوکاروں کو فائدہ پہنچانے کے لئے بنایا گیا ہے ، اس بجٹ میں غریب آدمی کو پوری طرح نظرانداز کیا گیاہے اور تعلیم یافتہ نوجوانوں کو روزگار دلانے کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا گیا ہے۔ ورمان نے کہا کہ پورا بجٹ کھیتی کو سامنے رکھ کر تیار کرنا چاہئے تھا ۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close