دلی این سی آر
3 مہینے میں ہی تعلیمی مافیا حاوی، پانی اور بجلی کا نظام درہم برہم:منیش سسودیا

(پی این این)
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا، دہلی ریاستی صدر سوربھ بھاردواج اور قائدِ حزب اختلاف آتشی نے بدھ کے روز دہلی کے تمام "آپ” ایم ایل ایز سے ملاقات کی۔ اس دوران دہلی کی موجودہ صورتِ حال پر تفصیل سے گفتگو ہوئی۔
ایم ایل ایز نے بتایا کہ دہلی کے کئی علاقوں میں صاف پانی کی شدید قلت ہے۔ ہر اسمبلی حلقے میں پانی کا بحران بڑھتا جا رہا ہے۔ اس سال دہلی میں کہیں بھی نئی پانی کی پائپ لائن نہیں بچھائی گئی۔ بجلی کی فراہمی بھی بدترین صورت حال سے دوچار ہے اور طویل پاور کٹس سے عوام پریشان ہیں۔ اس موقع پر یہ طے کیا گیا کہ آپ کے ایم ایل ایز کا ایک وفد جلد ہی دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات کرے گا اور پانی و بجلی کے مسائل پر ان سے بات کرے گا۔ سوربھ بھاردواج نے کہا کہ دہلی کے متعدد علاقوں میں پانی کی شدید قلت ہے، اس لیے وزیر اعلیٰ سے ملاقات اب ناگزیر ہو گئی ہے۔بدھ کو منعقدہ اس ملاقات میں گفتگو کا محور بی جے پی کی چار انجن والی حکومت کے گزشتہ تین مہینوں میں بند کیے گئے ترقیاتی و فلاحی منصوبے اور بی جے پی کی جانب سے کیے گئے وعدوں کی ناکامی رہی۔ تمام ایم ایل ایز نے اپنے اپنے حلقوں میں رکے ہوئے ترقیاتی کاموں اور عوامی مسائل پر تفصیلی رپورٹ دی۔منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی کی آفت زدہ حکومت کی وجہ سے دہلی کے عوام شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ صرف تین مہینے میں تعلیمی مافیا کو کھلی چھوٹ مل گئی، اور پانی و بجلی کا نظام تباہ ہو گیا۔ بی جے پی جھوٹے وعدوں کے سہارے اقتدار میں آئی، اور ایک بھی وعدے پر عمل نہ کر سکی۔ انہوں نے کہا کہ "آپ” کے ایم ایل ایز عوام کے درمیان رہیں، ان کے دکھ درد میں شریک ہوں اور ان کے مسائل کا حل نکالیں۔ایم ایل ایز نے کہا کہ گزشتہ تین مہینوں میں بی جے پی حکومت گورننس کے میدان میں مکمل طور پر ناکام رہی ہے۔
دہلی کے عوام نے 27 سال بعد بی جے پی کو موقع دیا، لیکن اقتدار میں آتے ہی عوام کی تمام امیدوں پر پانی پھر گیا۔ انہوں نے بتایا کہ پورے دہلی میں غیر متوقع بجلی کٹوتی ہو رہی ہے، جس کی وجہ سے عوام شدید گرمی میں پریشان ہیں اور انورٹر لگانے پر مجبور ہیں۔ بی جے پی نے صاف پینے کے پانی کا وعدہ کیا تھا، لیکن آج دہلی کے کئی علاقوں میں گندہ پانی فراہم کیا جا رہا ہے۔ پانی کے ٹینکر کے لیے لوگوں کو لمبی قطاروں میں کھڑا ہونا پڑ رہا ہے۔ سیور اور نالوں کے جام ہونے کی وجہ سے بھی عوام پریشان ہیں۔ جگہ جگہ گندہ پانی سڑکوں پر بہہ رہا ہے اور کچرے کی صفائی نہ ہونے کے سبب عوام میں ناراضگی پائی جا رہی ہے۔منیش سسودیا نے کہا کہ بی جے پی نے عوام سے جھوٹ بول کر ووٹ حاصل کیے اور تین مہینے میں ایک بھی وعدہ پورا نہیں کیا۔ ایسے میں "آپ” پارٹی کی ذمہ داری مزید بڑھ جاتی ہے کہ وہ دہلی کے عوام کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑی ہو اور پانی، بجلی، سیور اور دیگر بنیادی مسائل پر آواز اٹھائے۔ انہوں نے ایم ایل ایز سے کہا کہ وہ اپنے حلقے کے عوام سے مسلسل رابطے میں رہیں، ان کے مسائل سنیں، اور ان کا حل کریں۔ عوام کو یقین دلائیں کہ عام آدمی پارٹی اقتدار سے باہر رہ کر بھی ان کے حق کی لڑائی لڑ رہی ہے۔عام آدمی پارٹی کے دہلی صدر سوربھ بھاردواج نے کہا کہ پانی کے بحران کے حوالے سے آپ کا نمائندہ وفد جلد وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا سے ملاقات کرے گا۔ آتشی: عوام چار انجن والی بی جے پی حکومت سے تنگ آ چکی ہے، کیجریوال حکومت کو یاد کر رہی ہے۔
. قائد حزب اختلاف آتشی نے کہا کہ دہلی کی عوام بی جے پی کی چار انجن حکومت سے بیزار ہو چکی ہے اور وہ کیجریوال حکومت کو یاد کر رہی ہے جو حقیقی معنوں میں عوامی مسائل کے حل پر یقین رکھتی تھی۔
دلی این سی آر
گروگرام کے 2 گاؤں میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف چلا بلڈوزر

(پی این این)
گروگرام : ٹاؤن اینڈ کنٹری پلاننگ ڈیپارٹمنٹ نے دوارکا ایکسپریس وے کے قریب دو گاؤں میں غیر قانونی تعمیرات پر بلڈوزر چلا دیا۔ محکمہ نے گاؤں دھن کوٹ اور گاؤں کھیرکی ماجرا میں غیر قانونی طور پر بڑھتی ہوئی کالونیوں پر بلڈوزر چلا دیا۔ انہدام کی یہ مہم پولیس فورس کی موجودگی میں چلائی گئی۔ یہ مہم ڈی ٹی پی ای امیت مادھولیا کی قیادت میں چلائی گئی۔موصولہ اطلاع کے مطابق انتظامیہ کا ڈیمالیشن اسکواڈ صبح 11 بجے دھن کوٹ گاؤں پہنچا۔ گاؤں میں غیر قانونی طور پر دو کالونیاں کاٹی جا رہی تھیں، جس پر بلڈوزر چلا دیا گیا۔ بلڈوزر نے غیر قانونی تعمیرات کو گرانا شروع کر دیا۔ کچھ لوگ احتجاج کے لیے آگے آئے لیکن پولیس نے انہیں منتشر کردیا۔
حکام نے بتایا کہ دھن کوٹ گاؤں میں تقریباً ساڑھے تین ایکڑ میں کالونیاں کاٹی جا رہی ہیں۔ دھن کوٹ گاؤں میں بلڈوزر کارروائی کے بعد ڈیمالیشن اسکواڈ ملحقہ گاؤں کھیرکی ماجرہ پہنچ گیا۔ اس گاؤں میں بھی دو کالونیاں غیر قانونی طور پر کاٹی جا رہی تھیں۔ یہ کالونیاں تقریباً 4 ایکڑ میں کاٹی جا رہی تھیں۔ان دونوں کالونیوں میں انتظامیہ نے 4 غیر قانونی زیر تعمیر مکانات اور گوداموں کو مسمار کر کے ملبے کا ڈھیر بنا دیا۔ یہی نہیں 10 مکانات بنانے کے لیے ڈی پی سی بھی منہدم کر دی گئی۔ ڈی ٹی پی ای امیت مادھولیا نے کہا کہ شہر میں کسی بھی غیر قانونی کالونی کو تیار نہیں ہونے دیا جائے گا۔ یہی نہیں، مسماری پر اٹھنے والے اخراجات بھی زمین مالکان سے وصول کیے جائیں گے۔
ڈی ٹی پی ای امیت مادھولیا نے کہا کہ غیر قانونی کالونیاں کاٹنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ یہی نہیں ایسی غیر قانونی کالونیوں میں خرید و فروخت روکنے کے لیے تحصیلدار کو خط بھی لکھا جائے گا۔اس کے ساتھ ہی ڈی ٹی پی ای امیت مادھولیا نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ اپنی زندگی کی بچت کو ایسی غیر قانونی کالونیوں میں نہ لگائیں۔ ایسی کالونیوں کو کسی بھی وقت مسمار کیا جا سکتا ہے۔ یہ کالونیاں انتظامیہ کی منظوری کے بغیر زرعی اراضی پر کاٹی جا رہی ہیں۔ ایسے میں لوگوں کو پراپرٹی ڈیلرز کے لالچ میں نہیں آنا چاہیے کہ وہ سستے پلاٹوں کی پیشکش کریں۔
دلی این سی آر
مفت واٹر اسپورٹس کے لیے چار انجن والی حکومت کا شکریہ

عام آدمی پارٹی نے دہلی میں بارش کے بعد پانی جمع ہونے کو لے کر دہلی حکومت کو بنایا نشانہ
(پی این این)
نئی دہلی :عام آدمی پارٹی نے صبح دہلی میں بارش کے بعد پانی جمع ہونے کو لے کر دہلی حکومت کو نشانہ بنایا ہے۔ اپوزیشن پارٹی نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ دہلی میں مفت واٹر اسپورٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بہت بہت مبارکباد۔ AAP لیڈروں نے سوشل میڈیا پر پانی بھرنے کے کئی ویڈیوز شیئر کئے ہیں۔دہلی میں صبح موسلا دھار بارش ہوئی۔ جس کی وجہ سے ٹریفک میں خلل پڑا اور کئی علاقوں میں پانی بھر گیا۔ AAP لیڈروں نے پانی کی بندش کو حل نہ کرنے پر بی جے پی حکومت کو نشانہ بنایا۔
دہلی AAP کے صدر سوربھ بھردواج نے ٹوئٹر پر ایک ویڈیو شیئر کیا، جس میں ایک خاتون سڑک پر باتھ ٹب میں تیر رہی ہے۔ انہوں نے کہا، "یہ کشتی سروس حکومت کی طرف سے فراہم نہیں کی گئی ہے، لیکن، میں دہلی میں بی جے پی حکومت کے خصوصی تعاون کو سلام کرتا ہوں.” ایک اور پوسٹ میں، AAP لیڈر نے پانی سے بھری سڑک پر تیرتے ہوئے ایک شخص کا ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ مفت واٹر اسپورٹس کے لیے چار انجن والی حکومت کا شکریہ۔
دہلی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر آتشی نے مشرقی دہلی کی پانی بھری سڑکوں کا ویڈیو شیئر کیا۔ انہوں نے کہا کہ دہلی میں واٹر اسپورٹس شروع کرنے پر وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بہت بہت مبارکباد۔اسکول میں پانی داخل ہونے کے بارے میں ایک اور پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ بی جے پی کی چار انجن والی حکومت کو شرم آنی چاہئے۔ ٹکری کلاں کے نگر نگم بالیکا ودیالیہ میں گھٹنوں تک پانی داخل ہوگیا ہے، لیکن بی جے پی کو کوئی پرواہ نہیں ہے۔ بی جے پی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کہاں ہیں؟ بی جے پی کے میئر راجہ اقبال سنگھ کہاں ہیں؟
ساتھ ہی سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا نے پتپڑ گنج کی تصویریں شیئر کیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی نے پٹپڑ گنج اسمبلی حلقہ کے ساتھ کیا کیا ہے؟بی جے پی ایم ایل اے اور اس کے بھتہ خور غنڈے دکانداروں سے ان کی ذات اور مذہب پوچھ کر ان کا خون چوسنے میں مصروف ہیں اور پورا اسمبلی حلقہ ڈوب گیا ہے۔
ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے مطابق، دارالحکومت دہلی میں صبح 5:30 سے 8:30 کے درمیان 5.6 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس دوران پرگتی میدان میں 16.6 ملی میٹر، پوسا میں 10 ملی میٹر، جنک پوری میں 9.5 ملی میٹر اور نجف گڑھ میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ بارش کی وجہ سے بڑے علاقوں بشمول آئی ٹی او، ساؤتھ ایکسٹینشن، نہرو پلیس، ایسٹ آف کیلاش، نیشنل ہائی وے 8 اور مہرولی گڑگاؤں روڈ میں پانی جمع ہوگیا اور ٹریفک جام ہوگیا۔
تاہم، محکمہ تعمیرات عامہ نے کہا کہ دارالحکومت کے کسی بھی شناخت شدہ ہاٹ سپاٹ میں پانی جمع ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ہے۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ منٹو برج انڈر پاس اور دیگر اہم مقامات پر پانی جمع نہیں ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ فلڈ کنٹرول روم کو 20 کے قریب شکایات موصول ہوئیں۔ اہلکار نے مزید کہا کہ کچھ علاقوں جیسے مہرولی-بدر پور روڈ، پرانی روہتک روڈ، ڈی ٹی سی ڈپو کے سامنے کا علاقہ نند نگری، اوکھلا مین روڈ اور غازی پور مرگا منڈی میں پانی جمع ہو گیا۔ انہوں نے کہا کہ شہر بھر میں واٹر پمپس کے ساتھ کیو آر ٹیز تعینات ہیں۔ اہلکار نے دعویٰ کیا کہ ہوسکتا ہے کہ کچھ علاقوں میں معمولی پانی جمع ہوا ہو، لیکن اسے ایک گھنٹے کے اندر صاف کر دیا گیا۔
دلی این سی آر
گریٹر نوئیڈا ویسٹ کو جیور ایئرپورٹ سے جوڑا جائے گا

(پی این این)
نوئیڈا:گریٹر نوئیڈا ویسٹ میں رہنے والوں کے لیے اچھی خبر ہے۔ جلد ہی گریٹر نوئیڈا ویسٹ سے جیور ہوائی اڈے تک کا سفر آسان ہو جائے گا۔ اس کے لیے شہر کی مرکزی 130 میٹر چوڑی سڑک کو یمنا اتھارٹی کے علاقے میں 120 میٹر چوڑی سڑک سے جوڑنے کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ یہاں تین کلو میٹر طویل سڑک تعمیر کی جائے گی۔ یمنا اتھارٹی سے بات کرنے کے بعد اس پر فیصلہ کیا جائے گا۔ دونوں راستوں کے شامل ہونے سے جیور ہوائی اڈے کے ساتھ ساتھ یمنا اتھارٹی کے رہائشی اور صنعتی شعبوں تک پہنچنا آسان ہو جائے گا۔
اتھارٹی کے ایس ای او سمیت یادو نے پروجیکٹ ڈپارٹمنٹ کی ٹیم کے ساتھ گریٹر نوئیڈا اور گریٹر نوئیڈا ویسٹ کو جوڑنے والی 130 میٹر چوڑی سڑک کا جائزہ لیا۔فی الحال گریٹر نوئیڈا کے سرسا گاؤں تک بنی اس سڑک کو بڑھایا گیا اور یمنا اتھارٹی کے علاقے میں 120 میٹر چوڑی سڑک بنانے کی ہدایت دی گئی۔ اس کی تعمیر سے غازی آباد، گریٹر نوئیڈا ویسٹ اور گریٹر نوئیڈا کے لوگ آسانی سے نوئیڈا بین الاقوامی ہوائی اڈے تک پہنچ سکیں گے۔ ACEO نے گھانگھولا گول چکر بنانے کے لیے ماہر کنسلٹنٹ سے ڈیزائن حاصل کرنے کی بھی ہدایت کی۔
افسر کے مطابق اس کے لیے محکمہ آبپاشی سے بات کرنے کے بعد کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔درحقیقت گریٹر نوئیڈا ویسٹ کے چارمورتی چوک سے سرسا تک بنی 130 میٹر چوڑی سڑک سے روزانہ ہزاروں گاڑیاں گزرتی ہیں۔ نوئیڈا ایئرپورٹ کے شروع ہونے کے بعد اس روٹ پر گاڑیوں کا دباؤ مزید بڑھ جائے گا۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے چوڑا کرنے کا کام بھی جاری ہے۔ افسر کے مطابق راؤنڈ اباؤٹس کو چھوٹا کرنے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ ایکشن پلان کے مطابق 130 میٹر چوڑی سڑک کو یمنا اتھارٹی کے علاقے کی 120 میٹر چوڑی سڑک سے جوڑا جائے گا، تاکہ لوگ ہوائی اڈے تک پہنچ سکیں۔
گریٹر نوئیڈا کے سرسا گاؤں کے قریب ایسٹرن پیریفرل ایکسپریس وے کو عبور کرنے کے لیے ایک انڈر پاس بنانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی کنسلٹنٹ کی مدد سے اس پراجیکٹ پر جلد کام شروع کرے گی۔ اس کے ساتھ صنعتی شعبوں Ecotech-9، 10 اور 11 کو جوڑنے کے لیے گھنگولا کے قریب ایک گول چکر بنانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے۔ اتھارٹی کے ACEO سمیت یادو نے ان جگہوں کا معائنہ کیا۔ انہوں نے کنسلٹنٹ کو ہدایت کی کہ راؤنڈ اباؤٹ کا ڈیزائن تیار کر کے کام کروایا جائے۔ اس سے بلند شہر کا سفر بھی آسان ہو جائے گا۔
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
جامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
اقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر7 مہینے ago
کجریوال کاپجاری اور گرنتھی سمان اسکیم کا اعلان
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
اشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
محاسبہ7 مہینے ago
جالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
-
دلی این سی آر7 مہینے ago
دہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
محاسبہ7 مہینے ago
بیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
محاسبہ7 مہینے ago
ایک درجن سے زائد ٹیوب ویلوں سے موٹر چوری