اتر پردیش

پورے علاقہ میں امن و سکون برقرار رکھناہماری پہلی ترجیح : کوتوالی انچارج کپل دیو

Published

on

(پی این این)
دیوبند:پریس کلب دیوبند کے صدر ممتاز ملک کی قیادت میں شہر کے صحافیوں نے کوتوالی دیوبندمیں تبادلہ ہوکر آنے والے نئے کوتوالی انچارج کپل دیو سے ملاقات کی اور انہیں نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارک باد دی۔ گفتگو کے دوران صحافیوں نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ نئے کوتوالی انچارج کپل دیو دیوبند اور آس پاس کے علاقوںکا نظم و نسق مزید بہتر طریقے سے قائم رکھیں گے تاکہ جرائم پر قابو پایا جاسکے۔
صحافیوں نے کہا کہ دیوبندقدیم بستی ہونے کے ساتھ حساس مقامات میں شمار ہوتا ہے اس لئے یہاں پولیس کی فعالیت اور سرگرمی بے حد اہم ہوتی ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ نو آمد انسپکٹر کپل دیو غیرجانب دارانہ اور سخت اقدامات کے ذریعہ سے اس پورے علاقہ کو جرائم سے پاک رکھنے میں کامیاب رہیں گے۔ کوتوالی انچارج کپل دیو نے سبھی مہمانوںاور صحافیوں کا شکریہ ادا کیا اورکہا کہ شہر کے عوام اور صحافیوں کے تعاون سے اس پورے علاقے میں امن و سکون برقرار رکھنا ان کی پہلی ترجیح ہوگی۔
انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ جرائم اور شرپسندعناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیاد پر سنا جائے گا۔ اس ملاقات کے دوران شاہ الرٹ کے ضلع بیورو چیف سکندر علی ، راج کمارجاٹو، اوم ویر سنگھ، حسنین گوڑ، ڈاکٹر مہتاب آزاد سمیت دیگر صحافی موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network