دیش

نیٹ پیپر لیک معاملے میں خاتون لیکچرار گرفتار

Published

on

(پی این این)
پونے۔نیٹ یوجی پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے پونے کی بیالوجی کی لیکچرار منیشا گروناتھ کوگرفتار کیا ہے۔ منیشا کو دہلی میں سی بی آئی ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کرلیا گیا ہے۔ سی بی آئی کا دعویٰ ہے کہ منیشا این ٹی اے کی پیپر سیٹنگ کمیٹی کا حصہ تھیں۔
افسران کے مطابق منیشا کو پتہ تھا کہ امتحان میں باٹنی اور زلوجی کے اکون سے سوالات آئیں گے۔ انھوں نے امتحان سے پہلے اپنے پونے کے گھر پر اسپیشل کوچنگ چلائی اور طلبا کو سوال بتائے اور نوٹ بک میں جواب لکھائے۔ ان پر الزام ہے کہ انھوں نے نیٹ کے امیدواروں کو جمع کیا تھا اور نیٹ پیپر کے بدلے طلبا سے لاکھوں روپے وصولے۔منیشا کو سی بی آئی پونے سے لاکر دہلی ہیڈکوارٹر میں پوچھ گچھ کی ، ان کی گرفتاری پیپر لیک ماسٹر مائنڈ کلکرنی کے پوچھ تاچھ کے بعد ہوئی۔
منیشا کے سارے سوال اصلی پرچے سے میل کھاتے ہیں۔ غورطلب ہے کہ سی بی آئی نے کل لاتور کے کیمسٹری کے ایکسپرٹ پروفیسر کلکرنی کو گرفتار کیا تھا۔ کلکرنی برسوں سے نیٹ پیپر سیٹنگ پینل سے جڑے ہوئے تھے۔ ایجنسی کے مطابق انھوں نے اپریل کے آخری ہفتے میں اپنے گھر اسپیشل کلاس لیا تھا ورطلبا کو سوالات فراہم کئے تھے ، جو بعد میں نیٹ کے سوال میں آئے۔
سی بی آئی نے اب تک دہلی۔ جے پور ، گروگرام، ناسک، پونے ، راجستھان، اہلیہ نگر سمیت 9ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پانچ ملزمین کو کورٹ میں پیش کرکے سات دنوں کی پولیس ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network