uttar pradesh

رامپور:عید الاضحٰی کو لےکر تھانہ ٹانڈہ میں میٹنگ

Published

on

(پی این این)
رام پور: تھانہ ٹانڈہ میں میٹنگ کا انعقاد عمل میں آیا۔میٹنگ کا مقصد بیان کرتے ہوئے انسپکٹر کوتوالی سندیب مشرا نے کہا کہ سالہائے گذشتہ کی طرح اس سال بھی آپ لوگوں کو بتلاناہے کہ عید کو بھائ چارگی کے ساتھ مناناہے اور کوئ انہونی گھٹنا نہ پیش آنے پائے۔جن جانوروں کی قربانی پر حکومت کی جانب سے پابندی عائدہے ان کے قریب نہ جائیں۔ صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں اور کسی قسم کی پریشانی آے تو مجھ سے زبانی یا تحریری طور پر رابطہ کریں ہر ممکن اس کی مدد کی جائے گی۔
اس کے بعد امام جامع مسجد ٹانڈہ مولانا جلیس احمد نے اپنی مختصر تقریر میں عیدالاضحیٰ کے تعلق سے کہا کہ ایسا کوئی کام ہماری جانب سے نہ ہونے پائے کہ جس سےانتظامیہ کو شکایت کا موقع ملے مذہب اسلام نے ہرایک چیز کے اصول بیان کئے ہیں۔ ہمیں ان ہی اصولوں کو اپناتے ہوئے آنے والے دنوں میں قربانی کے اس عمل کو کرنا ہے۔ قربانی کے بعد اس کے باقیات کو کسی محفوظ مقام پر کہ جس کا انتظام نگر پالیکا پریشد ٹانڈہ کی جانب سے کیا جاتا ہے اس وہاں دفن کرائیں ادھر ادھر جانوروں کے باقیات اور گوشت کو نہ ڈالیں برادران وطن کا ہر حال میں خیال رکھیں ہمارے اس عمل سے کسی کو کوئ تکلیف نہ پہنچے یہی اسلام تعلیم ہے۔
میٹنگ کو سابق چیئرمین مقصود احمد لالہ،حاجی شکیل احمد،حاجی عبد الصمد،حاجی عبد الرشید حافظ محمد عمر،مولانا محمد اسلام،عقیل احمد نیتا،شریف جمیل،حاجی مشرف علی،بھورا ممبر،امتیاز پہلوان،احمد نبی سیفی،سلم کاسگر،افسر نیتا،حاجی رئیس احمدنے خطاب کر امن اور بھائی چارہ کی اپیل کی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network