بہار

بہار کانگریس نے مولانا آزاد کو پیش کیاخراج عقیدت

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:ہندوستان کے پہلے وزیرِ تعلیم مولانا ابوالکلام آزاد ککا 137واں یومِ پیدائش آج بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے صدر دفتر صداقت آشرم میں منایا گیا۔
اس موقع پر بہار پردیش کانگریس کمیٹی کے سابق صدر ڈاکٹر مدن موہن جھا نے کہا کہ آزادی کی تحریک میں مولانا ابوالکلام آزاد نے پنڈت جواہر لال نہرو کے شانہ بشانہ جدوجہد کی۔ آزادی کے بعد وہ بارہ سال تک ملک کے وزیرِ تعلیم رہے۔ مولانا ابوالکلام آزاد نے ملک میں نئی تعلیمی پالیسی کی بنیاد رکھی۔ وہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے مضبوط حامی تھے۔ آج ممنون قوم مولانا ابوالکلام آزاد کی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کی یاد میں بار بار خراجِ عقیدت پیش کرتی ہے۔
اس سے قبل پارٹی کے رہنماؤں نے مولانا ابوالکلام آزاد کی تیل کے تصویری خاکے پر پھول چڑھاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔اس موقع پر خزانچی جیتندر گپتا، جمال احمد بھلو، امبج کشور جھا، اروند لال رجک، چندر بھوشن راجپوت، سنجے کمار پانڈے، ویدیناتھ شرما، روشن کمار سنگھ، سدھیر شرما، فیروز حسن، ستیندر پرساد، کشور کمار، محمد شہنواز، ابھیشیک کمار، راکیش کمار اور پنڈت انوکھے لال تیواری نے بھی مولانا ابوالکلام آزاد کے تصویر پر مالا چڑھاکر خراجِ عقیدت پیش کیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network