دیش
ادے پور فائلز معاملہ:فلم کی اسکریننگ کے بعد حتمی سماعت کل

(پی این این)
نئی دہلی:آج دہلی ہائی کورٹ میں‘ادے پور فائلز’ نامی فلم کی نمائش کے خلاف داخل شدہ پٹیشن پر جب سماعت شروع ہوئی تو جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے سینئر ایڈوکیٹ کپل سبل نے سب سے پہلے چیف جسٹس دیوندر کمار اپادھیائے اور جسٹس انیش دیال کے سامنے اپنا موقف رکھا اور کہا کہ یہ ایک ایسی فلم ہے جس میں ایسے ایسے قابل اعتراض مناظر دکھا ئے گئے ہیں جو ایک مخصوص قوم کے مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچانے والے ہیں اور ان سے سماج میں منافرت اور مذہبی شدت پسند ی میں اضافہ ہوسکتا ہے۔انہوں نے یہ بھی کہا کہ اس طرح کی قابل اعتراض فلم تیار کرنا اور عوامی طور پر اس کی نمائش ملک کے آئین کے رہنما اصولوں کے صریح خلاف ہے۔اس پر سینسر بورڈ کے وکیل نے کہا کہ فلم سے ایسے تمام مناظر پہلے ہی نکال دیئے گئے ہیں جن پر اعتراض ہوسکتا ہے۔فلم میں اب ایسا کچھ بھی نہیں ہے جس پر کسی کو اعتراض ہو۔
اس دلیل پر مسٹر کپل سبل نے چیف جسٹس کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اس بات کی تصدیق کس طرح کی جاسکتی ہے کہ قابل اعتراض مناظر انہوں ٹریلر سے ہٹائے ہیں یا فلم سے۔اور یہ کہ اس بات پر کس طرح یقین کیا جائے اب اس فلم میں کچھ بھی قابل اعتراض نہیں ہے۔اس پر چیف جسٹس نے سینسر بورڈ اور مذکورہ فلم کے پروڈیوسر کے وکلاء کو یہ ہدایت کی کہ مدعی کے وکلاء کو مکمل فلم دکھائے جانے کا بندوبست کیا جائے۔فلم پروڈیوسر کے وکیل چیتن شرما نے عدالت سے فلم کی اسکریننگ غیر جانبدار شخص کی موجودگی میں کیئے جانے کی گذارش کی ، جس پر چیف جسٹس نے شدید برہمی کا اظہار کیا اور کہا کہ فلم کو چیلنج عرضی گذار نے کیا ہے اور یہ ان کا آئینی حق ہے۔ پروڈیوسرکے وکیل نے پھر اس پر اعتراض کیا اور کہا کہ اسکریننگ کے بعد بھی یہ لوگ فلم پر اعتراض کرسکتے ہیں۔اس پر چیف جسٹس نے کہا کہ جیساکہا جارہا ہے کہ ویسا کرو۔اگر اسکریننگ کے بعد بھی کسی طرح کا اعتراض سامنے آتا ہے تو عدالت اس پر سماعت کرے گی۔چیف جسٹس نے مزید کہا کہ آئین کی جو ہدایات ہیں اس پر عمل ہونا چاہیے اور اظہار رائے کی آزادی کا مطلب ہرگز ہرگز یہ نہیں ہے کہ کسی مذہب یا قوم کی دل آزاری کی جائے۔
واضح رہے کہ یہ فلم ادے پور میں ہوئے ایک شخص کے قتل کو بنیاد بناکر تیار کی گئی ہے۔26 جون کو اس کا ایک ٹریلر جاری ہوا ہے۔جس میں انتہائی قابل اعتراض مناظر دکھائے گئیے ہیں۔اس میں دیوبند اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی گئی ہے۔نوپور شرما کے ذریعہ دیئے گئے اشتعال انگیز بیانات کو بھی رکھا گیا ہے ۔ٹریلر کو دیکھنے سے ہی یہ واضح ہوجاتا کہ فلم کا مقصد ایک مخصوص مذہبی طبقے کو منفی اور متعصبانہ انداز میں پیش کرنا ہے۔ان تمام باتوں کی بنیاد پر مولانا ارشد مدنی کی جانب سے اس فلم کی نمائش کے خلاف دہلی ہائی کورٹ میں ایک اہم پٹیشن داخل کی گئی تھی جس پر آج سماعت ہوئی۔فلم کی اسکریننگ کے بعد حتمی سماعت کل ہوگی۔
صدرجمعیۃ علماء ہند مولانا ارشد مدنی نے کہا کہ ہمارے عدالت جانے کے بعد فلم پروڈیوسر اور سینسر بورڈ کے وکلا ء نے اپنی غلطی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے ٹریلرسے متنازعہ سین ہٹا دیا گیا ہے ۔ آج کی عدالتی پیش رفت پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمیں امید ہے کہ عدالت فلم کی اسکریننگ کے بعد فلم کی ریلیز کے تعلق سے مسلمانوں کے مذہبی جذبات کا خیال رکھتے ہوئے دستور ہند کی روشنی میں ایسا فیصلہ دے گی جس سے آئین کی بالادستی قائم رہے گی۔
بہار
بہار میں الیکشن کمیشن کے خلاف زبردست احتجاج، پور اثر رہا بہار بند

الیکشن کمیشن کے ایک فیصلے نے بھونچال مچا دیا ہے۔ بہار کے ووٹروں کی ووٹر لسٹ چیک کرنے کے کمیشن کے فیصلے سے اپوزیشن پارٹیوں میں کافی ناراضگی اور غصہ ہے۔ اس کو لے کر اپوزیشن گروپ انڈیا الائنس میں شامل جماعتوں نے آج بہار بند کا اعلان کیا تھا۔
مہاگٹھ بندھن کے چکہ جام کا آج بہار میں بڑا اثر رہا۔ بہار کی راجدھانی پٹنہ کو جوڑنے والے مہاتما گاندھی پل کو مکمل طور پر بند کر دیا گیا ہے۔ یہاں سڑک کے دونوں طرف گاڑیوں کی لمبی لائنیں لگی ہوئی ہیں۔ جن کے پاس ٹرین اور ہوائی جہاز کے ٹکٹ ہیں وہ کندھوں پر اپنا سامان اٹھائے کئی کلومیٹر پیدل چلنے پر مجبور ہیں۔
آج کے احتجاج میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی، آر جے ڈی لیڈر تیجاشوی یادو، سی پی آئی کے جنرل سکریٹری ڈی راجہ، کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ-لیننسٹ) لبریشن لیڈر دیپانکر بھٹاچاریہ اور بہار کانگریس کے صدر راجیش رام، وی آئی پی کے مکیش ساہنی ‘بہار بند’ کے احتجاج میں شامل ہوئے۔ ریاستی اسمبلی انتخابات 2025 سے پہلے۔

آج کے احتجاج میں انڈیا الائنس کے کئی بڑے لیڈروں نے شرکت کی۔
کانگریس لیڈر راہول گاندھی نے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں بہار اور ہندوستان کے لوگوں سے صاف کہہ رہا ہوں کہ مہاراشٹر کا الیکشن چوری سے جیتا تھا اور اسی طرح بہار میں الیکشن چرانے کی کوشش کی جارہی ہے، وہ جانتے ہیں کہ ہم مہاراشٹرا ماڈل کو سمجھ چکے ہیں، اس لیے وہ بہار ماڈل لائے ہیں۔ یہ غریبوں کا ووٹ چھیننے کا طریقہ ہے۔ ۔
‘بہار بند’ پر، آر جے ڈی لیڈر تیجسوی یادو نے کہا، "… الیکشن کمیشن ایک سیاسی پارٹی کا حصہ بن گیا ہے… کیا گجرات کے دو لوگ فیصلہ کریں گے کہ بہاری ووٹر کس کو ووٹ دے سکتا ہے اور کون نہیں؟” انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنی ساکھ کھو چکا ہے، ووٹر لسٹ سے غریب لوگوں کے نام نکالنے کی بڑے پیمانے پر تیاریاں جاری ہیں، پہلے ان کے نام نکالے جا رہے ہیں، پھر ان کی پنشن اور راشن بھی چھین لیا جائے گا۔
بہار کانگریس کے صدر راجیش رام نے کہا، "چکا جام دو مسائل پر کیا جا رہا ہے، اس کی حمایت ان لوگوں کی طرف سے کی جا رہی ہے جو محسوس کرتے ہیں کہ ان کے ووٹ کا حق چھین لیا جائے گا۔ جب بھی ملک کو بحران کا سامنا ہوا ہے، راہل گاندھی سڑکوں پر لڑے ہیں، آج ووٹنگ پر پابندی لگنے کے قریب ہے، ہم اس کے لیے لڑ رہے ہیں اور راہل گاندھی اس کے لیے آ رہے ہیں…” انہوں نے الیکشن کمشنر کے بیان پر کہا، "چیف کمشنر جیان کمار کے درمیان فرق ہے۔” دہلی میں رہ کر فیصلے کریں اور زمین پر رہتے ہوئے فیصلے لیں، اگر آپ کو یہ کرنا تھا تو آپ کو لوک سبھا انتخابات سے پہلے کرنا چاہیے تھا۔
بند کی وجہ سے بہار میں کئی ضروری خدمات متاثر ہو رہی ہیں۔ پٹنہ کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے، ترنگا اٹھائے ہوئے یہ تمام مظاہرین الیکشن کمیشن کے خلاف نعرے لگاتے نظر آئے.

پٹنہ کی سڑکوں پر ہزاروں لوگ احتجاج کرتے ہوئے نظر آئے،
ان سب کا کہنا تھا کہ وہ بہار میں کسی بھی قیمت پر ووٹ چوری نہیں ہونے دیں گے۔ گیا، جہان آباد اور دربھنگہ، موتیہاری سمیت کئی شہروں میں ٹرینیں روک دی گئیں۔ کئی شہروں میں مرکزی سڑکیں مکمل طور پر بلاک کر دی گئیں اور کئی مقامات پر الیکشن کمیشن کے خلاف شدید نعرے بازی اور جلاؤ گھیراؤ کیا گیا۔
دیش
اے ایم یو کے مرکز برائے تعلیم بالغاں میں ’ماں اور بچے کی نگہداشت‘ پر لیکچر کا اہتمام

(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے مرکز برائے تعلیم بالغاں (سی سی اے ای ای) کے زیر اہتمام ’ماں اور بچے کی نگہداشت‘ کے موضوع پر معروف ماہر امراض اطفال، پروفیسر ایس مناظر علی (شعبہ امراض اطفال، جے این میڈیکل کالج، اے ایم یو) نے لیکچر دیا۔
پروفیسر مناظر علی نے اپنے خطاب میں ہندوستان میں زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق اہم نکات پیش کیے۔ انہوں نے بتایا کہ ہر سال تقریباً27 ملین خواتین حاملہ ہوتی ہیں، جن میں سے 26ملین خواتین زندہ بچوں کو جنم دیتی ہیں۔ ملک میں زچگی کے دوران زچہ اور بچہ کی شرح اموات زیادہ ہے جسے کم کرنے کے لئے خواتین میں بیداری لانے کی ضرورت ہے۔ انھوں نے کہا کہ زچگی کے دوران خواتین کو بستر پر لیٹے رہنے کے بجائے حرکت کرتے رہنا چاہیے، کیونکہ حرکت کرنے سے زچگی کے تجربے میں بہتری آتی ہے۔
انہوں نے نوزائیدہ کے یرقان کی بڑھتی ہوئی شرح پر بھی گفتگو کی اور بتایا کہ زچگی کے بعد اسپتال سے جلد رخصتی کا رجحان بڑھ رہا ہے، اس لیے تشخیص اور نگہداشت کے لیے نئے طریقے اپنانے کی ضرورت ہے تاکہ دوبارہ اسپتال میں بھرتی ہونے سے بچا جا سکے۔ مرکز کے ڈائریکٹر ڈاکٹر شمیم اختر نے مہمان مقرر کا خیر مقدم کیا اور آخر میں شکریہ کے کلمات ادا کئے۔
دیش
اے ایم یو میں اشرف سلیمان اور شہناز شارق کی یاد میں دو نئے وظائف کا آغاز

(پی این این)
علی گڑھ: علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) میں شعبہ طبیعیات کے سبکدوش استاد پروفیسر محمد شعیب کی اہلیہ سیما شعیب کی جانب سے دو لاکھ روپے کے عطیہ سے اشرف سلیمان اور شہناز شارق کے نام پر دو نئے وظائف کا آغاز کیا گیا ہے۔ وائس چانسلر نے ان وظائف کو منظوری دے دی ہے، جو تعلیمی سال 2024-25 سے نافذ العمل ہیں۔
اعلان کے مطابق ہر سال اے ایم یو کے زیر انتظام اسکولوں میں ہائی اسکول امتحان میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایک طالب علم اور ایک طالبہ کو فی کس چار ہزار روپے کی اسکالرشپ دی جائے گی۔یہ اسکالرشپ اے ایم یو کے ملازمین – خواہ وہ مستقل، عارضی یا یومیہ اجرت پر ہوں – کے بچوں کے لیے مختص ہیں، بشرطیکہ ان کی سالانہ آمدنی چھ لاکھ روپے سے زائد نہ ہو۔ اہل طلبہ کا داخلہ ان اسکولوں میں ہونا چاہیے جو اے ایم یو کے زیر انتظام و نگرانی چل رہے ہیں۔
اسکالرشپ کے لیے درخواستیں متعلقہ اسکول کے پرنسپل کے توسط سے ڈائریکٹر، ڈائریکٹریٹ آف اسکول ایجوکیشن کے یہاں جمع کرنی ہوں گی۔ درخواست کے ساتھ مارک شیٹ اور آمدنی کا ثبوت دینا لازمی ہے۔ درخواستیں آنے بعد ڈائریکٹر ایک کمیٹی تشکیل دیں گے جو درخواستوں کا جائزہ لےکر مستحق امیدواروں کی سفارش کرے گی۔
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
جامعہ :ایران ۔ہندکے مابین سیاسی و تہذیبی تعلقات پر پروگرام
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
اقراءپبلک اسکول سونیا وہارمیں تقریب یومِ جمہوریہ کا انعقاد
-
دلی این سی آر6 مہینے ago
کجریوال کاپجاری اور گرنتھی سمان اسکیم کا اعلان
-
دلی این سی آر5 مہینے ago
اشتراک کے امکانات کی تلاش میں ہ ±کائیدو،جاپان کے وفد کا جامعہ ملیہ اسلامیہ کا دورہ
-
محاسبہ7 مہینے ago
جالے نگر پریشد اجلاس میں ہنگامہ، 22 اراکین نے کیا بائیکاٹ
-
محاسبہ7 مہینے ago
بیاد گار ہلال و دل سیوہاروی کے زیر اہتمام ساتواں آف لائن مشاعرہ
-
دلی این سی آر7 مہینے ago
دہلی میں غیر قانونی بنگلہ دیشیوں کے خلاف مہم تیز، 175 مشتبہ شہریوں کی شناخت
-
محاسبہ7 مہینے ago
ایک درجن سے زائد ٹیوب ویلوں سے موٹر چوری