Connect with us

بہار

اسمبلی انتخابات :ایل جے پی نے سارن ضلع کی 3سیٹوں کا کیا مطالبہ

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :لوک جن شکتی پارٹی (آر) کی ایگزیکٹو میٹنگ ضلع صدر دیپک کمار سنگھ کی صدارت میں پربھوناتھ نگر ٹانڈی میں جنرل سکریٹری امن سنگھ کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔میٹنگ کی نظامت نائب صدر کم مانجھی اسمبلی انچارج دگ وجے سنگھ نے کی۔میٹنگ میں بنیادی طور پر پارٹی کو بوتھ سطح تک مضبوط کرنے،آنے والے اسمبلی انتخابات میں پارٹی کی متاثر کن موجودگی کو محسوس کرانے اور ‘بہار فرسٹ-بہاری فرسٹ’ ویژن کو زمین پر لانے پر بات چیت کی گئی۔
میٹنگ میں فیصلہ کیا گیا کہ عوامی رابطہ مہم چلا کر زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پارٹی سے جوڑا جائے اور عوامی مسائل کے حوالے سے جدوجہد تیز کی جائے۔میٹنگ میں متفقہ طور پر ایک قرارداد پاس کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اعلیٰ اور ریاستی قیادت سے ضلع کی تین اسمبلی سیٹوں پر الیکشن لڑنے اور فعال کارکنوں کو امیدوار بنانے کا مطالبہ کیا گیا۔اس موقع پر ضلع صدر مسٹر سنگھ نے بوتھ صدور کی تقرری کو جلد از جلد مکمل کرنے پر زور دیا۔بوتھ کمیٹیوں کی فہرست پیش کرنے والے بلاک صدور کو ضلع تنظیمی وزیر رتیش سنگھ سگریوال نے شال سے نوازا۔مسٹر سنگھ نے واضح طور پر کہا کہ تنظیم میں نظم و ضبط سب سے اہم ہے۔غفلت یا لاپرواہی کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔انہوں نے بتایا کہ بہت جلد چھپرہ میں پارٹی کے قومی صدر اور مرکزی وزیر چراغ پاسوان کے ایک جلسہ عام کا اہتمام کیا جائے گا۔جس کی تیاریاں زوروں پر ہیں۔
موقع پر پارلیمانی بورڈ کے ریاستی جنرل سکریٹری سروج مانجھی،نائب صدر بھانو پرتاپ سنگھ،پردیپ کمار،راجیش سنگھ،امن سنگھ،گڈو پاسوان،پرمود شرما،انیمیش سنگھ گولو،مکیش گپتا،سنیل کمار منٹو،تیج نارائن سنگھ تیجا،ترجمان جگنندن سنگھ،سبودھ کمار،سنیل کمار سنگھ،سونو ساگر،ششی بھوشن جوشی،کنہیا رام،پرمود سنگھ،گولو کمار سنگھ،ترلوک مشرا،ابھیمنیو سنگھ رگھوونشی،خواتین ضلع صدر کمکم سنگھ،مکیش سنگھ،مایا شنکر سنگھ،سنیل ماجھی،کنج بہاری اپادھیائے،سنتوش گپتا،دیو سنگھ،نرمل سنگھ وغیرہ موجود تھے۔

بہار

نتیش کمار نے بہارقانون ساز کونسل کی رکنیت سے دیااستعفیٰ

Published

on

(پی این این )
پٹنہ :بلآخر بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار راجیہ سبھا رکن کے طور پر منتخب ہونے کے بعد قانون ساز کونسل کی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ جے ڈی یو لیڈر وجے کمار چودھری نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پہلے ہی راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو چکے ہیں، اس لیے استعفیٰ ضروری تھا۔ نتیش کمار کی جانب سے جے ڈی یو ایم ایل سی سنجے گاندھی نے بہار قانون ساز کونسل کے چیئر مین کو استعفیٰ سونپ دیا ہے۔
واضح ہوکہ نتیش کمار 2006 سے مسلسل قانون ساز کونسل کے رکن تھے، وہ رواں ماہ 16 مارچ کو راجیہ سبھا کے لیے منتخب ہو گئے تھے۔ جے ڈی یو کے سربراہ ان لیڈران میں شامل ہیں جو چاروں ایوانوں کے رکن بنے ہیں۔ نتیش کمار نے راجیہ سبھا انتخاب لڑنے کے دوران کہا تھا کہ ان کی خواہش تھی کہ وہ راجیہ سبھا رکن کے طور پر منتخب ہوں، اس لیے انہوں نے یہ فیصلہ لیا ہے۔
واضح رہے کہ نتیش کمار 1985 میں ہرنوت اسمبلی سیٹ سے جیت حاصل کر اسمبلی پہنچے تھے۔ اس کے بعد 1989 میں وہ نویں لوک سبھا کے لیے منتخب ہوئے اور 2006 سے مسلسل قانون ساز کونسل کے رکن تھے۔ اب پہلی بار راجیہ سبھا کے رکن کے طور پر وہ اپنی نئی پاری کی شروعات کرنے جا رہے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق آئندہ ماہ 10 اپریل کو وہ راجیہ سبھا کی رکنیت حاصل کریں گے۔

Continue Reading

بہار

جیویش کمار نے ہائی اسکول کی عمارت کا کیا افتتاح

Published

on

(پی این این )
جالے: جالے اسمبلی حلقہ میں ترقیاتی کاموں کو مزید تقویت دیتے ہوئے رکنِ اسمبلی و سابق ریاستی وزیر جیویش کمار نے 2 اہم عوامی منصوبوں کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر مقامی نمائندے، معززینِ علاقہ اور بڑی تعداد میں عوام موجود رہے۔
راڑھی جنوبی پنچایت (بہاری) میں نوتعمیر شدہ ہائی اسکول عمارت کا افتتاح عمل میں آیا، جس کی تعمیر تقریباً 213.27 لاکھ روپے کی لاگت سے مکمل ہوئی ہے۔ اس عمارت کے قیام سے علاقے کے طلبہ کو بہتر تعلیمی سہولیات میسر آئیں گی۔
اسی طرح برہمپور مشرقی پنچایت (کٹائی) میں پنچایت سرکار بھون کا افتتاح کیا گیا، جس پر تقریباً 305.31 لاکھ روپے خرچ ہوئے ہیں۔ اس عمارت کے ذریعے مقامی انتظامی نظام کو مضبوطی ملے گی اور عوام کو مختلف سرکاری خدمات ایک ہی جگہ فراہم کی جا سکیں گی۔
افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے رکنِ اسمبلی جیویش کمار نے کہا کہ حلقہ میں تعلیم، دیہی ترقی اور بہتر حکمرانی کو فروغ دینا ترجیحات میں شامل ہے، اور اس سمت میں کام جاری رہے گا۔تقریب میں شریک افراد نے ان منصوبوں کو علاقہ کی ترقی کی جانب اہم قدم قرار دیا۔

Continue Reading

بہار

بہارمدرسہ بورڈ کا بڑااعلان: تمام امدادی مدارس میں مڈ ڈے میل لازمی

Published

on

(پی این این)
پٹنہ:بہار میں مدرسہ تعلیم کے نظام کو لے کر ایک بڑا اور اہم فیصلہ سامنے آیا ہے۔ بہار اسٹیٹ مدرسہ ایجوکیشن بورڈ نے سخت ہدایت جاری کرتے ہوئے ریاست کے تمام امدادی مدارس میں مڈ ڈے میل (درمیانی کھانا) اسکیم کو لازمی طور پر نافذ کرنے کا حکم دیا ہے۔
مدرسہ بورڈ کے سکریٹری عبدالسلام انصاری نے اس سلسلے میں ڈائریکٹر، مڈ ڈے میل اسکیم، بہار کو خط ارسال کرتے ہوئے فوری کارروائی یقینی بنانے کی ہدایت دی ہے۔ بورڈ نے واضح کیا ہے کہ کئی امدادی مدارس اب تک اس اسکیم سے محروم ہیں، جو ایک تشویشناک امر ہے۔ جاری خط میں کہا گیا ہے کہ مڈ ڈے میل اسکیم تمام تعلیمی اداروں کے لیے لازمی ہے، ایسے میں کسی بھی مدرسے کا اس سے باہر رہنا قابل قبول نہیں ہوگا۔
ہدایت دی گئی ہے کہ تمام محروم مدارس کو فوراً اس اسکیم سے جوڑا جائے تاکہ وہاں زیر تعلیم طلبہ و طالبات کو غذائیت سے بھرپور کھانا فراہم کیا جا سکے۔ سکریٹری انصاری نے واضح طور پر کہا کہ اس اسکیم کا مقصد صرف کھانا فراہم کرنا نہیں بلکہ بچوں کی صحت بہتر بنانا اور اسکولوں میں ان کی حاضری بڑھانا بھی ہے۔ اس لیے کسی بھی سطح پر لاپروائی برداشت نہیں کی جائے گی۔ بورڈ کی جانب سے 1942 امدادی مدارس کی فہرست فراہم کر دی گئی ہے اور سبھی کو اسکیم کے دائرے میں لانے کا عمل تیز کر دیا گیا ہے۔
سیتامڑھی کی صورتحال پر نظر ڈالیں تو ضلع میں کئی مدارس میں پہلے سے مڈ ڈے میل چل رہا ہے، لیکن بڑی تعداد اب بھی اس سے محروم ہے۔ اس کو دیکھتے ہوئے سخت ہدایت دی گئی ہے کہ اپریل سے ہر حال میں ضلع کے تمام مدارس میں یہ اسکیم نافذ کر دی جائے۔ اب دیکھنا یہ ہوگا کہ انتظامیہ اس حکم کو زمینی سطح پر کتنی تیزی اور سنجیدگی سے نافذ کرتی ہے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network