Connect with us

بہار

ودھان پریشد کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر راجندر گپتا نے پی ایم مودی کی ریلی کی تیاریوں کالیاجائزہ

Published

on

(پی این این)
ریول گنج:بہار قانون ساز کونسل کے ڈپٹی لیڈر ڈاکٹر راجندر گپتا نے پی ایم مودی کی سیوان ریلی کے سلسلے میں علاقہ کا دورہ کیا۔اس دوران منڈل صدر کم 20 نکاتی چیرمین دھرمیندر سنگھ چوہان کی صدارت میں بیجوٹولا میں یوگیندر سنگھ کی رہائش گاہ پر ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر راجندر نے کہا کہ پی ایم کی یہ ریلی سارن کے لیے تاریخی ہونے والی ہے۔جس میں بہار کے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سمیت این ڈی اے اتحاد کی تمام جماعتوں کے رہنما اور کارکنان شرکت کریں گے۔اس کے ساتھ ہی بی جے پی کے تمام بوتھوں سے کارکن اور حامی بڑی تعداد میں موجود رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم جب بھی بہار آتے ہیں تو تحفے دیتے ہیں۔وزیراعظم اور وزیراعلیٰ سارن ڈویژن کیلئے اس بار بھی تحائف لائیں گے۔انہوں نے کہا کہ سارن آکر اندازہ ہوا کہ وزیراعظم کے پروگرام کی تیاریاں اچھی ہیں۔اس موقع پر موجود ایم ایل اے ڈاکٹر سی این گپتا نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کی ریلی کو لے کر لوگوں میں کافی جوش و خروش ہے۔منڈل صدر مسٹر چوہان نے کہا کہ ریلی کی تیاریاں آخری مرحلے میں ہیں۔تمام پنچایتوں کے کارکنان کی بڑی تعداد ریلی میں جائے گی۔
سابق ضلع صدر رمیش پرساد نے کہا کہ ریلی میں سارن سے لوگوں کی تعداد سب سے زیادہ ہوگی۔عام لوگ وزیر اعظم کو سننے اور دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں۔نائب صدر شیام سندر پرساد نے کہا کہ کارکنان ریلی کی کامیابی کے لیے دن رات کام کر رہے ہیں۔
دوسری میٹنگ سابق چیئرمین اندو دیوی کی رہائش گاہ پر شہری صدر ستیندر شرما کی صدارت میں منعقد ہوئی۔موقع پر کیپٹن شیام دیو ساہ،یوگیندر سنگھ،گاما سنگھ،انورنجن پرساد،شتروگھن پرساد،ددن سنگھ،منوج ترپاٹھی،دھرمیندر سنگھ،سنجیو سنگھ،جیتیش،راجیندر سنگھ کمار،پریا کانت کشواہا،راج کشور سنگھ،گنجن اوستھی،رمندر کمار،منوج سنگھ،سود کمار،سودھو،سودھو وغیرہ موجود تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

بہار

نہرو میموریل کی تباہ شدہ مورتی کی مرمت کا مطالبہ

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :سابق ایم ایل سی امیدوار اور کانگریس لیڈر سوشانت کمار سنگھ نے مظہرالحق روڈ پر واقع نہرو میموریل میں وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو کے ٹوٹے مجسمے کو اب تک ٹھیک نہیں کرنے پر ناراضگی ظاہر کی ہے۔
انہوں نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ضلع کے اعلیٰ حکام نے پنڈت نہرو کی ٹوٹی ہوئی مورتی پر توجہ نہیں دی۔انہوں نے ضلع انتظامیہ سے فوری مرمت کا مطالبہ کیا۔انہوں نے کہا کہ ملک کی عظیم شخصیات اور اسلاف کے مجسموں کی حکومتی سطح پر دیکھ بھال کی جاتی ہے۔اس لیے نہرو کے تباہ شدہ مجسمے کی مرمت کرنا بھی انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔معلوم ہو کہ نہرو میموریل میں واقع نہرو مجسمہ کے ہاتھ کی انگلیاں چند ماہ قبل سماج دشمن عناصر نے توڑ دی تھیں۔
کانگریس لیڈر ترون تیواری نے کہا کہ حیرت کی بات ہے کہ ملک کی وراثت اور سابق وزیر اعظم کا مجسمہ ضلع ہیڈکوارٹر میں مہینوں تک تباہ شدہ حالت میں پڑا رہا اور کسی نے اس پر توجہ نہیں دی۔یہ ضلع کے لیے بہت بڑی توہین اور شرم کی بات ہے۔اس کی فوری مرمت کی اشد ضرورت ہے۔مجسمہ کی مرمت کا مطالبہ کرنے والوں میں او بی سی کانگریس کے نائب صدر دھرمیندر کمار دھرم،بلاک صدر گرجا پرساد رائے،منا شرما وغیرہ شامل ہیں۔

Continue Reading

بہار

بارش کی شدید کمی اور خشک سالی کولیکردربھنگہ ضلع کے مختلف علاقوں میں ادا کی گئی نمازِ استسقاء

Published

on

(پی این این)
دربھنگہ:بارش کی شدید کمی اور خشک سالی جیسے حالات کے پیش نظر اتوار 13 کو دربھنگہ ضلع کے مختلف علاقوں میں نمازِ استسقاء ادا کی گئی، جس میں عوام نے عاجزی اور انکساری کے ساتھ بارگاہِ خداوندی میں بارانِ رحمت کی دعائیں کیں۔پہلے سے طئے شدہ پروگرام کے مطابق
بھرواڑہ عیدگاہ میں سینکڑوں فرزندانِ توحید نے مدرسہ اسلامیہ شکرپور کے مفتی مولانا ابو بکر صدیقی کی قیادت میں نمازِ استسقاء ادا کی۔ اس موقع پر انہوں نے روحانی خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ بارش کے لیے دعا کرنا سنتِ نبوی ﷺ ہے اور نمازِ استسقاء کھلے میدان میں سورج نکلنے کے بعد بغیر اذان و اقامت کے دو رکعت نماز ہے۔
انہوں نے بتایا کہ اس نماز کا وقت صبح صادق کے بعد سورج نکلنے کے پندرہ تا بیس منٹ بعد ہوتا ہے اور یہ دن کے ایک چوتھائی حصے تک ادا کی جا سکتی ہے۔اس موقع پر مولانا قاری شبیر احمد، مولانا سعید احمد، مولانا سہیل احمد، اور مولانا ضیاء الرحمن برق نے ماحولیات کے تحفظ پر زور دیتے ہوئے درختوں کی بے دریغ کٹائی اور آلودگی کو خشک سالی کا سبب قرار دیا۔ مقررین نے گناہوں سے توبہ، دعاؤں کے اہتمام اور شجرکاری کی تلقین کی۔شرکاء میں نائب پرمکھ ساجد مظفر ببلو،مکھیا سنگھ کے سرپرست احمد علی تمنا، مولانا انوار احمد رشادی، ڈاکٹر عامر حسن شکرپوری،ڈاکٹر منتظر پیارے، نازش خان، بارک خان، تاج احمد، شمیم خان سمیت بڑی تعداد میں اہلِ ایمان شامل تھے۔
اسی دن بریل کے عیدگاہ میں بھی نمازِ استسقاء کا روح پرور منظر دیکھنے کو ملا، جہاں مولانا محمد مظہر علی رضوی کی امامت میں نماز ادا کی گئی۔ نماز کے دوران حاضرین نے اپنے گناہوں سے توبہ، استغفار، خشوع و خضوع کے ساتھ بارش کی دعا کی تاکہ اللہ تعالیٰ اپنی رحمت سے بارانِ رحمت نازل فرمائے۔اس موقع پر نہ صرف بریل بلکہ اطراف کے دیہات جیسے ملک پور، رتن پور کٹیا، برہمپور کٹیا سے بھی لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔خصوصی شرکاء میں خلیفہ حضور شیر نیپال و خلیفہ جانشین سراجِ ملت قاری الحاج محمد شکیل احمد رضوی سراجی، مولانا ارمان قمر، حافظ امام الدین، حافظ نعمت اللہ، حافظ عارف، حافظ ساجد ،سماجی کارکن سرفراز انصاری اور مولانا ارشد شامل رہے۔
آخر میں تمام علماء کرام اور عوام نے بارش، امن، اور فتنوں سے نجات کے لیے رقت انگیز دعائیں مانگیں اور ماحولیات کے تحفظ کا عہد بھی کیا۔دیر شام تک موسم خوشگوار بنا اور ہلکی بارش بھی ہوئی۔اللہ تعالیٰ ان دعاؤں اور نمازوں کو قبول فرمائے اور ہم سب پر اپنی رحمت نازل فرمائے۔ آمین

Continue Reading

بہار

امارت شرعیہ نے بہار میں ووٹر رجسٹریشن کی وسیع تربیتی مہم (ٹریننگ) کاکیا آغاز

Published

on

(پی این این)
پھلواری شریف: امارت شرعیہ بہار، اڈیشہ، جھارکھنڈ و مغربی بنگال نے ریاست بھر میں ووٹر رجسٹریشن مہم کو مؤثر اور منظم بنانے کے لیے ایک ہمہ جہت تربیتی پروگرام کا آغاز کیا ہے۔ اس مہم کے تحت بہار کے تمام 534 بلاکوں میں سے ہر بلاک سے پانچ تا دس افراد کو منتخب جارہا ہے جو موبائل اور لیپ ٹاپ کے استعمال میں تکنیکی مہارت رکھتے ہیں۔ ان افراد کو ووٹر اینومیریشن فارم آن لائن بھرنے کی تربیت دی جا رہی ہے؛ تاکہ وہ اپنے علاقوں میں عوام کی رہنمائی کر سکیں۔
تربیتی سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر آج ایک آن لائن زوم میٹنگ منعقد کی گئی جس میں بہار کے مختلف اضلاع کے متعدد بلاک سے تقریباً دو سو افراد نے شرکت کی۔ میٹنگ کی صدارت خود امیر شریعت مولانا احمد ولی فیصل رحمانی نے کی، جبکہ نظامت کے فرائض قائم مقام ناظم مفتی محمد سعید الرحمن قاسمی نے انجام دئیے۔ پروگرام کا آغاز معاون ناظم مولانا حسین احمد قاسمی مدنی کی پُراثر تلاوتِ قرآن کریم سے ہوا۔
قائم مقام ناظم نے ابتدائی کلمات میں شرکاء کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ امارت شرعیہ نے جب جس وقت قوم کو ضرورت پڑی، ہر مہم میں مسلمانوں کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے پیش قدمی کی۔ وقف ایکٹ کے خلاف 29 جون کو گاندھی میدان بھرو تحریک، 9/ جولائی کو بہار بند کی کامیاب حمایت، اور اب ووٹر رجسٹریشن مہم کا آغاز اس کی واضح مثال ہے۔ اور ان شاء اللہ آئندہ بھی قوم کو جب، جس وقت، جیسی ضرورت پیش آئے گی، امارت شرعیہ کے تمام کارکنان ملت کی خدمت کے لیے کمربستہ نظر آئیں گے۔
اپنے صدارتی خطاب میں امیر شریعت نے ووٹر لسٹ میں نام شامل کرانے کوجمہوریت میں رہنے والے ہر مسلمان کی ذمہ داری قرار دیتے ہوئے شرکاء کو تاکید کی کہ اس مہم کو سنجیدگی سے لیں اور ہر ممکن کوشش کریں کہ ہر بالغ شہری کا نام ووٹر لسٹ میں شامل ہو۔ نیز یہ بھی فرمایا کہ جمہوری جد وجہد کرکٹ کے کھیل کی طرح نہیں بلکہ فٹ بال گیم کی طرح ہے جہاں ہر کھلاڑی کو ہر وقت مشغول اور چاق و چوبند رہنا ہوتا ہے۔
آپ نے واضح کیا کہ بعض اضلاع سے یہ اطلاعات موصول ہو رہی ہیں کہ بی ایل او حضرات کو ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فارم بغیر ضروری دستاویزات کے بھرنے پر زور دیا جا رہا ہے، جو کہ شفافیت کے اصول کے خلاف ہے۔امیر شریعت نے اس پس منظر میں زور دیا کہ تمام مطلوبہ ڈاکومنٹس کے ساتھ فارم بھرا جائے اور ووٹر فارم آن لائن بھرنے کو ترجیح دی جائے؛ تاکہ ہر اندراج کا مکمل ریکارڈ رہے اور کسی بھی طرح کی جعل سازی یا خرد برد کو روکا جا سکے۔
اس کے بعد امارت شرعیہ کی ریسرچ ٹیم کے فعال رکن مفتی قیام الدین قاسمی نے شرکاء کو تقریباً آدھے گھنٹے کی مفصل تربیت دی، جس میں ووٹر رجسٹریشن فارم بھرنے کا طریقہ، تکنیکی نکات، دستاویزات کی اہمیت، فارم بھرنے والوں کی چھ کیٹیگریز اور ہر کیٹیگری کے لیے ضروری دستاویزات اور بی ایل او کے کردار سے متعلق رہنمائی شامل تھی۔
میٹنگ کے دوران اور بعد میں شرکاء کی طرف سے کیے گئے سوالات کے جوابات امیر شریعت، مفتی قیام الدین قاسمی اور حافظ احتشام رحمانی نے دیے۔ یہ سیشن نہایت معلوماتی اور مؤثر رہا۔ آخر میں امیر شریعت کی دل سوز دعا پر اس بابرکت نشست کا اختتام ہوا۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network