Connect with us

بہار

جوہر شفیع آبادی، پروفیسر دویدی اور چندر کیتو نارائن متفقہ طور پر سرپرست نامزد

Published

on

چھپرہ :سارن ضلع بھوجپوری ساہتیہ سمیلن کی ایگزیکٹو میٹنگ برجیندر کمار سنہا کی صدارت میں پربھوناتھ نگر میں واقع یموناپوری میں منعقد ہوئی۔مہمان خصوصی تنظیم کے سرپرست ڈاکٹر جوہر شفیع آبادی تھے ۔اس موقع پر کانفرنس کی نئی کمیٹی تشکیل دی گئی۔

ڈاکٹر جوہر شفیع آبادی، پروفیسر کے کے دویدی اور چندر کیتو نارائن سنگھ کو متفقہ طور پر سرپرست نامزد کیا گیا۔جبکہ برجیندر کمار سنہا کو صدر،شاعر ڈاکٹر عین البرولوی کو ایگزیکٹو صدر،ناگیندر گری،شیو جی سمن،اجے کمار،شوبھ نارائن سنگھ شبھ اور کامیشور پرساد سنگھ کو نائب صدر،سریش کمار چوبے کو جنرل سیکرٹری،پرینکا کماری کو جوائنٹ سیکرٹری، سوجیت کمار سنگھ کو نائب سیکرٹری،نربھئے نیر کو تنظیم و تشہیر سیکرٹری،ببن سنگھ کو خزانچی بنایا گیا اور وشنو شنکر اوجھا،چندر کانت تیواری، پروفیسر امر ناتھ پرساد ،کشمیرا سنگھ،کمل دیو سنگھ،ڈاکٹر روی کانت سنگھ،ڈاکٹر شویتا غزل،ڈاکٹر امریندر سنگھ بلٹ،معین الدین انصاری و موہت سنگھ کو ایگزیکٹو ممبر بنایا گیا۔

اس کے علاوہ ضمنی قوانین کی تیاری کے لیے ایک ذیلی کمیٹی کا انتخاب کیا گیا۔میٹنگ میں ہر مہینے کے آخری اتوار کو یمنا پوری میں میٹنگ کرنے ،سالانہ کنونشن منعقد کرنے ،جے پی یونیورسٹی میں بھوجپوری پڑھائی شروع کرنے کے لیے وی سی سے ملاقات کرنے اور ایک رسالہ شائع کرنے کی تجویز پیش کی گئی۔

بہار

بہار کے کئی اضلاع میں سیلاب ،کئی مکانات منہدم،سڑکیں زیر آب

Published

on

(پی این این)
پٹنہ :بہار کے کئی اضلاع میں پچھلے کچھ دنوں سے مانسون کی بارش ہو رہی ہے۔ بکسر ضلع میں گنگا کے ساحلی علاقوں میں سیلاب آ رہا ہے۔ دیارہ کے دیہات کے قریب سیلابی پانی پہنچ گیا ہے۔ رام داس رائے کیمپ کی طرف جانے والی سڑک پر پانی زیادہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک بند ہو گئی۔ بیگوسرائے کے بلیا میں سیلابی پانی لکھمنیہ-مسودن پور روڈ کے چیچیاہی ڈھابہ کی سڑک پر پھیل گیا، علاقے کے لوگوں کی مشکلات میں اضافہ۔ نالندہ کے کارے پرسورائی اور ہلسا کے مغربی علاقے کے کئی گاؤں میں اب بھی سیلابی پانی موجود ہے۔ کٹیہار میں منی ہاری کی کئی پنچایتوں پر سیلاب آ رہا ہے۔
دردھا اور دھوبہ ندیوں میں پانی کی سطح بڑھنے سے دنیاوان اور فتوحہ کے کئی دیہات میں پانی داخل ہو گیا ہے۔ دنیاوان بلاک کی مہاتمین ندی میں پانی میں اضافے کی وجہ سے دنیاوان نگرنوسہ بہار شریف این ایچ 30 اے پر ہوریل بیگھہ پٹرول پمپ کے سامنے دوسرے دن بھی پانی ایک سے ڈیڑھ فٹ تک بڑھ گیا ہے۔ دنیاوان زمینداری ڈیم پر بھی خطرہ برقرار ہے۔
نالندہ ضلع کے گلڈیا بیگھہ کے قریب مہاتمین ندی کا پشتہ ٹوٹنے کی وجہ سے دنیاوان بلاک کے سگریاوان پنچایت کا گوپال ٹولہ مشری مکمل طور پر سیلابی پانی میں ڈوب گیا ہے۔ پانچ درج فہرست ذاتوں کے پانچ کچے مکانات پانی میں گر گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی بلاک کے ہریل بیگھہ، ہری نگر اور چھوٹی کیوائی میں سیلاب کا پانی گھروں میں داخل ہو گیا ہے ۔ جس کی وجہ سے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ دانا پور۔ گنگا کے پانی کی سطح بڑھنے کی وجہ سے دیارہ کے دیہات کے آس پاس ندی کا پانی پہنچ گیا ہے۔ سڑکوں پر پانی بہنا شروع ہو گیا ہے۔
سڑک پر پانی بہنے کی وجہ سے لوگوں کو گھاٹ سے گھر تک آنے اور جانے میں کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ دیارہ علاقے میں، پاناپور گھاٹ سے کسمچک، ہیتن پور، گنگھارا، پتلاپور، اکیل پور تک سڑک پر کچھ جگہوں پر پانی زیادہ ہے اور کچھ جگہوں پر کم پانی ہے۔ پانی کے درمیان لوگ آتے جاتے ہیں۔ مانیر سے منیر دیارہ کے چھیہنتر گاؤں کو جوڑنے والی سڑک پر آدھے تعمیر شدہ پل کے پاس ڈیڑھ فٹ پانی جمع ہے۔گنگا، دردھا، پنپن اور سون کے پانی کی سطح اب گرنے لگی ہے۔ دیگھا گھاٹ پر گنگا ندی کی پانی کی سطح اتوار کو 50.58 میٹر تھی جو خطرے کے نشان سے 10 سینٹی میٹر اوپر ہے۔ گاندھی گھاٹ پر یہ 49.13 میٹر تھا، جو خطرے کے نشان سے ایک میٹر سے زیادہ ہے۔
ہتھیدہ میں دریا میں پانی کی سطح 42.19 میٹر ہے جو خطرے کے نشان سے 80 سینٹی میٹر اوپر ہے۔
دھناروا میں پانچ پنچایتیں کراروا اور دردھا ندیوں کے سیلابی پانی سے متاثر ہوئی ہیں اور اس سیلاب کی وجہ سے دونوں ندیوں میں نصف درجن مقامات پر پشتے ٹوٹ گئے ہیں۔ ایسے میں پشتوں کی مرمت کا کام جنگی بنیادوں پر کیا جا رہا ہے۔ اتوار کو ریت سے بھرے دو ٹریکٹروں کو دیوکالی، سونمئی، اوڑیاڑا، سیتاچک، کولہچک، مہادیو اسٹھن، گلریا بیگھہ میں رکھا گیا ہے اور بیگ پچنگ کا کام بھی کیا گیا ہے۔
اتوار کی دوپہر تک دریا کے پانی کی سطح خطرے کے نشان 50.60 سے 14 سینٹی میٹر اوپر بہہ رہی ہے، یعنی اس وقت دریا کے پانی کی سطح 50.74 ہے۔ اتوار کو پٹنہ کے ڈی ایم ڈاکٹر تیاگراجن ایس ایم نے زونل افسران کے ساتھ انتظامیہ کی طرف سے اٹھائے جانے والے اقدامات پر میٹنگ کی۔ افسران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ کسی بھی حالت میں کشتیوں پر اوور لوڈنگ کی اجازت نہ دیں۔ رات کو کشتیاں نہیں چلیں گی۔

Continue Reading

بہار

بیٹیاں علم دین سے آراستہ ہوں گی تو نسلیں بھی دینداری اور نیکی کی روش پر چلیں گی

Published

on

جامعہ سلمیٰ للبنات سنہ پور کی شوریٰ و عاملہ کی میٹنگ سے موقر علماء کا خطاب ، ادارے کی تعلیمی و تعمیری ترقی پر اظہار مسرت
(پی این این)
جالے :سنگھواڑہ بلاک کے تحت جامعہ سلمیٰ للبنات، محلہ مجیب نگر سنہ پور بزرگ کے دفتر میں اتوار کو ایک اہم اور بامقصد نشست منعقد ہوئی جس کی صدارت باوقار عالم دین مولانا محمد شاہد ناصری حنفی نے کی۔ جامعہ کی شوریٰ و عاملہ کے اراکین کی اس مشترکہ نشست میں ادارے کی اب تک کی کارکردگی، ترقیاتی مراحل، تعلیم و تربیت کی سطح اور آئندہ منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اس موقع پر علاقہ کے ممتاز عالم دین مولانا دبیر احمد قاسمی (مدرس مدرسہ اسلامیہ شکرپور، بھرواڑہ) نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ جامعہ سلمیٰ للبنات اس خطے میں علم و ہنر کا روشن چراغ بن چکا ہے۔ کم وقت میں جامعہ نے جو تعلیمی اور تعمیری ترقی کی ہے، وہ نہ صرف خوش آئند ہے بلکہ آئندہ نسلوں کے لیے ایک مضبوط علمی اساس کی ضمانت بھی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں ادارے کے مشن کو مضبوط کرنے کے لیے مکمل تعاون کرنا چاہیے، کیونکہ ایسے ادارے معاشرتی روشنی کا ذریعہ ہوتے ہیں۔ اگر مقامی عوام، اہل خیر اور علم دوست افراد نے مسلسل تعاون کیا، تو ان شاءاللہ جامعہ ایک مثالی ادارے کی حیثیت اختیار کر لے گا۔
اسی طرح مولانا مفتی مبین (مدرس مدرسہ طیبہ قاسم العلوم، بردی پور) نے بھی جامعہ کی علمی و دینی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ خواتین کی دینی تعلیم آج کے دور کی اہم ترین ضرورت ہے اور جامعہ سلمیٰ اس ضرورت کو پورا کر رہا ہے۔ یہاں کی تعلیم و تربیت کا معیار قابل فخر ہے۔ میں عوام سے اپیل کرتا ہوں کہ اس کار خیر میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں۔
نشست کے دوران ادارے کے ناظم قاری ریحان نے بھی شرکاء مجلس سے خطاب کیا۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں کہا کہ جامعہ سلمیٰ للبنات کا قیام ایک خواب کی تعبیر ہے، جو صرف اللہ کے فضل، علما کی دعاؤں اور عوام کے اعتماد کی بدولت ممکن ہو سکا۔ ہم ہر قدم پر بچیوں کی معیاری دینی تعلیم، تربیت اور اخلاقی اصلاح کو اپنا نصب العین بنائے ہوئے ہیں۔ ہمیں خوشی ہے کہ علاقہ کے ذی شعور افراد جامعہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یہ تعاون مستقبل میں بھی جاری رہے گا۔
آخر میں صدر محترم مولانا محمد شاہد ناصری حنفی نے اپنے پرمغز خطاب میں قرآن و سنت کی روشنی میں دینی تعلیم کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ خواتین کی دینی تعلیم کسی بھی معاشرے کی بنیاد ہوتی ہے۔ اگر ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں علم دین سے آراستہ ہوں گی، تو آنے والی نسلیں بھی دینداری اور نیکی کی روش پر چلیں گی۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جامعہ کو مزید ترقی عطا فرمائے اور اسے ہر فتنہ و فساد سے محفوظ رکھے۔
اس موقع پر ماسٹر خورشید آفاق، ماسٹر فیضان، ڈاکٹر طارق امان، محمد مشکور، محمد وسیم، محمد جمشید، محمد کیفی، محمد اجالے، محمد شکیل ڈرائیو، ابو شحمہ، محمد حسنین، محمد افتخار رمپٹی، محمد یونس شکر پور، حاجی قاسم و دیگر اہل خیر شامل تھے۔
نشست کا اختتام دعا کے ساتھ ہوا، جس میں ادارے کی ترقی، طالبات کی کامیابی، اور ملت اسلامیہ کی فلاح و بہبود کے لیے دعائیں کی گئیں۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ وہ ہر ممکن تعاون جاری رکھیں گے اور جامعہ کو اپنے قدموں پر مضبوطی سے کھڑا کرنے کے لیے ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

Continue Reading

بہار

ایس آئی آر:چھپرہ میں چھوٹے ہوئے ووٹروں کے نام سیاسی جماعتوں کو دستیاب کرائے گئے

Published

on

(پی این این)
چھپرہ :سیاسی جماعت کے نمائندے خود چیک کر سکتے ہیں کہ کون سے اہل ووٹرز کے انرومیشنن فارم ابھی تک نہیں بھرا گیا۔مذکورہ بات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر کم ڈی ایم امن سمیر نے کمیشن کی ہدایت کے مطابق سیاسی جماعتوں کو ہارڈ اور سافٹ کاپی میں ایسے چھوٹے ہوئے ووٹرز کی اسمبلی وار مکمل فہرست فراہم کرتے ہوئے کہی۔
کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقدہ میٹنگ میں انہوں نے کہا کہ خصوصی نظرثانی مہم ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔مشن موڈ میں کام تیز رفتاری سے ہو رہا ہے۔ہمارا مقصد انتخابی فہرست میں زیادہ سے زیادہ ووٹرز کے نام شامل کرنا ہے۔اس کے ساتھ اس بات کا بھی خاص خیال رکھا جا رہا ہے کہ فہرست صاف ستھری ہو۔انہوں نے کہا کہ اب ہمارا مقصد ان ووٹرز کی شناخت اور تصدیق کرنا ہے جن کی اب تک گنتی کا فارم نہیں بھرا گیا اور نہ ہی اپ لوڈ کیا گیا۔لیڈران اپنے BLA کی مدد سے فارم بھرنے میں BLO کی تعاون کریں۔
انہوں نے بتایا کہ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر اور اسسٹنٹ الیکٹورل رجسٹریشن آفیسر کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 20 جولائی تک بی ایل او اور بی ایل اے کے ساتھ میٹنگ کا اہتمام کریں۔پارٹیوں کے نمائندے بھی اپنی سطح پر تمام بی ایل اے کو ہدایت کریں کہ وہ بقیہ اہل ووٹرز کے فارم کو پُر کرنے میں بی ایل او کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔اس تسلسل میں مرنے والوں،ڈبل انٹری،مستقل طور پر ہجرت کرنے والے ووٹروں کی شناخت میں بھی آپ کے تعاون کی توقع ہے۔
ڈی ایم نے بتایا کہ ضلع کے کل 31,34,180 ووٹرز میں سے اب تک 27,80,078 کے فارم اپ لوڈ کیے جا چکے ہیں۔یہ 88.70 فیصد ہے جسے دو دنوں میں بڑھا کر 90 فیصد کرنے کا ہدف ہے۔انہوں نے بتایا کہ بی ایل اوز کو ایک نیا فارمیٹ فراہم کیا جا رہا ہے جس میں ہر ووٹر کی تفصیلات جمع کی جائیں گی۔اس سے کام میں شفافیت آئے گی اور رہ گئے لوگوں کو بھی شامل کیا جا سکے گا۔ہمارے پاس کافی وقت ہے۔آپ کا تعاون حاصل ہو تو ہدف آسانی سے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ڈی ایم نے تمام سیاسی جماعتوں سے سبھی اسمبلی میں بوتھ کے برابر بی ایل اے بنانے کی اپیل کی۔
انہوں نے بتایا کہ الیکشن شاخہ کے ساتھ سونپور اور مڑھوڑہ میں ای وی ایم کے مظاہرہ کے مراکز قائم کیے گئے ہیں۔جہاں کوئی بھی ای وی ایم سے متعلق اپنے تجسس کو پورا کر سکتا ہے۔موقع پر ڈپٹی الیکشن آفیسر جاوید اقبال،ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر رویندر کمار،بی جے پی کے سشیل کمار سنگھ،سی پی آئی ایم کے بٹیشور مہتو،کانگریس کے فیروز اقبال،جے ڈی یو کے محمد فیروز،ایل جے پی کے آلوک پانڈے،آر جے ڈی کے اپیندر کمار،آر ایل ایس پی کے ڈاکٹر اشوک کشواہا،سی پی آئی ایم ایل کے دیپانکر مشرا وغیرہ میٹنگ میں موجود تھے۔

Continue Reading

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network