Khabar Mantra
اترپردیش

انتظامیہ نے شہر میں گوشت کی غیر قانونی دکانوں پر چھاپے مارے، دکانداروں میں مچی کھلبلی

رام پور:غیر قانونی گوشت کی دکانوں اور کھلے عام خلاف ورزی کرتے ہوئے گوشت فروخت کرنے کی شکایات کے پیش نظر موثر روک تھام کے لئے ضلع مجسٹریٹ رویندر کمار ماندڑ کی ہدایات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنرفوڈ ،نامزد افسر سنیل کمار شرما اور انچارج ایگزیکٹیو آفیسراونیش کمار کی قیادت میں تھانہ کوتوالی کی پولیس فورس کے ساتھ مل کر ایک خصوصی مہم چلائی اورنے کارروائی کی ہے۔زینہ عنایت خان کی قریشی میٹ شاپ کے معائنہ کے دوران محمد معین میٹ شاپ، عقیم میٹ شاپ، شانو میٹ شاپ، سلمان میٹ شاپ، محمد رؤف میٹ شاپ، بابو قریشی میٹ شاپ، شمع چکن شاپ، صفائی اور لائسنس کی شرائط پر چالان کیاگیاہے۔انہوں نے بتایا کہ فوڈ سیفٹی اینڈ اسٹینڈرڈز ایکٹ 2006، رولز اینڈ ریگولیشن ز2011 کے متعلقہ سیکشن ز کے تحت مجاز عدالت میں استغاثہ دائر کرنے کے لئے کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔اسی طرح دی چکن پلیس اور عارف چکن شاپ اور ناز چکن شاپ کے خلاف بھی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ ہاتھی خانہ پر بھی ایکشن لیا گیا۔ان تمام کے خلاف مجاز عدالت میں مقدمہ بھی دائر کیا جائے گا۔پورے ضلع میں غیر قانونی گوشت کا کاروبار کرنے والوں کے خلاف مہم جاری رہے گی۔خصوصی چھاپہ مار کارروائی کے دوران شوکت علی روڈ پر واقع چراغ ریسٹورنٹ سے دودھ کی کریم اور کریم فوڈز کے پنیر اور ریفائنڈ سویابین آئل کے نمونے حاصل کئے گئے۔ریلوے اسٹیشن کے قریب واقع پنجابی رسوئی ریسٹورنٹ سے گرم مسالہ کے نمونے بھی حاصل کئے گئے اور ٹیسٹ کے لئے لیبارٹری بھجوا دیا گیا۔ٹیسٹ رپورٹس موصول ہونے کے بعد ملاوٹ کی نوعیت کے مطابق متعلقہ سیکشن ز میں مقدمات درج کئے جائیں گے۔موبائل ٹیم میں چیف فوڈ سیفٹی آفیسر وریندر سنگھ کشواہا، فوڈ سیفٹی آفیسر رام پرتاپ، وجیانند سنگھ اور عذرا بی موجود تھے۔

ٹیگز
اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close