Khabar Mantra
اترپردیش

پولیس نے چلائی جرائم پیشہ کے خلاف مہم! کئی ملزم گرفتار،پولیس نے بھیجاجیل

رام پور:ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت پرٹریفک انچارج ستیش کمار نے رات کے وقت گھنی دھند کے باعث حادثات کو روکنے کے مقصدسے ڈرائیوروں کو ٹریفک ٹیم کی طرف سے بریلی گیٹ، پہاڑی گیٹ چوراہے پر ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر گاڑیوں پر مفت ریف لیکٹر ٹیپ لگا کر ٹریفک قوانین سے آگاہ کیا ۔دوسری طرف ریپ کا مطلوبہ ملزم تھانہ سول لائن کے ہاتھوں گرفتارہوگیاہے۔ پولیس کواروند کمار ولد میگھ راج ساکن فیض نگر تھانہ سول لائن کی تلاش تھی ۔اس نے سول لائن تھانہ علاقہ میں رہنے والی ایک لڑکی کے گھر میں گھس کر عصمت دری کی تھی ۔پولیس نے اجیت پور بس اسٹینڈ سے زانی ملزم کوگرفتار کرکے کارروائی کی ہے۔وہیںتھانہ سول لائن پولیس کے ہاتھوں قتل کی نیت سے فائرنگ کرنے کے الزام میں مطلوبہ ملزم رام رتن ولد رادھے شیام ساکن فیض نگر تھانہ سول لائن کے ذریعہ مدعی جگ موہن سنگھ ولد بھوپال سنگھ ساکن گاؤں فیض نگر تھانہ سول لائن اور اس کے بھتیجوں کو قتل کرنے کی نیت سے فائرنگ کرنے اور جان سے مارنے کی دھمکی دینے پرگرفتارکیاہے۔اس پر سنگین دفعات کے مقدمات قائم ہیں۔1وارنٹی ملزم سنتوش عرف کاکا ولد دانیال ساکن گاؤں جوزف نگر تھانہ بلاس پورکو اس کے گھر سے گرفتار کر کے کارروائی کی گئی۔دوسری طرف رات تھانہ عظیم نگر پولیس کی ٹیم جوہر یونیورسٹی کے قریب مشکوک افراد/گاڑیوں کی چیکنگ کر رہی تھی تو چیکنگ کے دوران ملزم ارشد عرف سپاہی ولد افسر، دانش ولد افسر ساکن گائوں خضر پورموٹر سائیکل پرسوارتھے۔تھانہ عظیم نگرپولیس چیکنگ کررہی تھی ۔ چیکنگ کو دیکھ کر اس نے موٹر سائیکل موڑ کر پیچھے بھاگنے کی کوشش کی اور جان سے مارنے کی نیت سے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی جس پر ملزم ارشد عرف سپاہی ولد افسر ساکن گاؤں خضر پور تھانہ عظیم نگر پولیس کی جوابی فائرنگ سے ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا۔جبکہ دوسرا ملزم دانش اندھیرے میں موقع سے فرار ہو گیا۔ایک پستول 315بور،01ہولے اور 02زندہ کارتوس، ایک سرخ رنگ کی موٹر سائیکل بغیر نمبر کے لیکرفرارہوگیا۔ ملزم ارشد عرف سپاہی کے قبضے سے ایک فون برآمد کر لیا گیاہے۔ انکاؤنٹر کے بعد گرفتار کئے گئے ارشد عرف سپاہی کے خلاف پہلے ہی دو درجن کے قریب فوجداری مقدمات درج ہیں۔

اور دیکھیں

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button
Close
Close