Bihar

گیاجی:دون ایکسپریس سے 45 زندہ کچھوے برآمد، اسمگلر فرار

Published

on

(پی این این)
گیا جی: گیا جنکشن پر آر پی ایف کی تلاشی مہم کے دوران رشی کیش-ہاوڑہ دون ایکسپریس سے 45 زندہ کچھوے برآمد کئے گئے۔ کچھووں کو دو جھولوں اور ایک پیٹھو بیگ میں بھر کر سلیپر کوچ ایس-08 کے باتھ روم کے قریب لاوارث حالت میں رکھا گیا تھا۔ آر پی ایف کی ٹیم کے پہنچنے سے قبل ہی اسمگلنگ میں ملوث شخص موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
آر پی ایف انسپکٹر انچارج بنارسی یادو کی ہدایت پر ٹیم نے پلیٹ فارم نمبر تین پر کھڑی ٹرین نمبر 13010 ڈاؤن دون ایکسپریس کی تلاشی شروع کی۔ اسی دوران ایس-08 کوچ کے باتھ روم کے باہر مشتبہ حالت میں رکھے تین بیگ نظر آئے۔ بیگوں کی تلاشی لینے پر ان کے اندر بڑی تعداد میں زندہ کچھوے برآمد ہوئے۔ آر پی ایف نے تمام 45 کچھووں کو بحفاظت اپنے قبضے میں لے کر پوسٹ پہنچایا۔
انسپکٹر انچارج نے بتایا کہ کچھوا وائلڈ لائف پروٹیکشن ایکٹ 1972 کی شیڈول-1 کے تحت اعلیٰ ترین تحفظ حاصل جنگلی جانوروں میں شامل ہے۔ برآمد کئے گئے تمام کچھووں کو ضروری کارروائی کے لئے گیا وائلڈ لائف محکمہ کے حوالے کردیا گیا ہے۔ اسمگلنگ میں ملوث افراد کی شناخت ابھی نہیں ہوسکی ہے اور آر پی ایف معاملے کی چھان بین میں مصروف ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network