uttar pradesh
پرتاپ گڑھ میں سماج وادی پارٹی کے کارکنوں کا مہنگائی اور پیپر لیک کے خلاف مظاہرہ
(پی این این)
پرتاپ گڑھ:سماج وادی پارٹی (ایس پی) کے کارکنوں نے مہنگائی، بے روزگاری اور نیٹ پیپر لیک ہونے کے خلاف ہفتہ کو یہاں سڑک پر اتر کر زبردست مظاہرہ کیا۔
پارٹی کے ضلعی دفتر سے کلکٹریٹ تک ایس پی کارکنوں نے پیدل مارچ نکالا۔ اس دوران امبیڈکر چوراہے پر ایس پی کارکنوں نے دھرنا دیا اور مہنگائی، بے روزگاری اور پیپر لیک معاملے کو لے کر نعرے بازی کی۔ بعد میں کلکٹریٹ پہنچ کر انہوں نے گورنر کے نام ایک میمورنڈم ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ کو سونپا۔ایس پی کے رکن پارلیمنٹ ایس پی پٹیل، رانی گنج کے ایم ایل اے آر کے ورما اور پٹی کے ایم ایل اے رام سنگھ پٹیل سمیت سینکڑوں کی تعداد میں ایس پی لیڈر اور کارکن اس مظاہرے میں شامل ہوئے۔