Bihar

ٹیچروںکے حقوق اور احترام کی جاری رہے گی لڑائی : آنند پشکر

Published

on

(پی این این)
چھپرا :سارن ٹیچرس حلقہ کے لیڈر انجنئیر آنند پشکر نے امنور بلاک کے مختلف اسکولوں کا دورہ کیا اور اساتذہ سے ملاقات کی۔جس میں ہیڈ ماسٹرز،ریٹائرڈ اور موجودہ اساتذہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اساتذہ نے ان کا خیر مقدم کیا اور اساتذہ کے مسائل کے امور پر تفصیلی گفتگو کی۔
مسٹر پشکر نے اپنے خطاب میں کہا کہ اساتذہ کے حقوق،احترام اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ان کی جدوجہد صرف انتخابات تک محدود نہیں ہے بلکہ زندگی بھر کا عزم ہے۔کہا کہ انہوں نے پے سکیل،پنشن،سروس سیکورٹی، ریٹائرمنٹ کی عمر 65،پروموشن،ٹرانسفر پالیسی اور سروس رولز میں اصلاحات جیسے مسائل کو حکومت کے مابین لگاتار اٹھایا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ ان کی کوششوں سے اسپیشل ٹیچرز رولز کو بہتر بنانے،اسکول ٹیچرز رولز میں ترمیم کرنے اور اسکول کے اوقات کو صبح 9:30 بجے سے شام 4:00 بجے تک ری شیڈول کرنے کی جانب مثبت اقدامات کی وجہ بنی ہے۔انہوں نے مدرسہ اور سنسکرت اسکولوں کے اساتذہ کی سالانہ تنخواہوں میں اضافے کو یقینی بنانے اور تعلیمی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے کوششیں جاری رکھنے کا یقین دلایا۔پروگرام میں سینئر اساتذہ امبیکا رائے،رمیش سریواستو،ارون کمار تیواری،مہامایا پرساد ونود،دلیپ کمار،نوین کمار سمیت اساتذہ کی بڑی تعداد موجود تھی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network