uttar pradesh

وزیراعلیٰ کے دورے کی تیاریاں زوروں پر، جلسہ گاہ کا معائنہ

Published

on

دیوبند:ریاست کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے سہارنپور کے دورے کے لیے تیاریاں تیز ہو گئی ہیں۔ اس تناظر میں بی جے پی شہر ایم ایل اے راجیو گمبر، بی جے پی شہرصدر شیتل بشنوئی اور انتظامی عہدیداروں نے آج مجوزہ جلسہ گاہ کا مشترکہ طور پر معائنہ کیا۔ معائنہ کے دوران سکیورٹی انتظامات، ٹریفک مینجمنٹ، پارکنگ،ا سٹیج کے انتظامات، پینے کے پانی، بجلی، صفائی اور دیگر ضروری انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔
عہدیداروں کو تمام تیاریاں بروقت اور منظم طریقے سے مکمل کرنے کی ہدایت دی گئی، تاکہ چیف منسٹر کے متوقع دورہ کے دوران کسی قسم کی تکلیف نہ ہو۔ اس موقع پر عوامی نمائندوں اور عہدیداروں نے آپس میں رابطہ قائم کرنے اور تمام انتظامات کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ کامیاب تقریب کو یقینی بنایا جا سکے۔ انتظامیہ وزیراعلیٰ کے متوقع دورے کے لیے تمام ضروری تیاریوں کو حتمی شکل دینے میں مصروف ہے۔
وزیراعلیٰ کے دورہ سہارنپور کے لیے پروٹوکول جاری ۔اتر پردیش کے وزیر اعلیٰ کے 30 جون کو سہارنپور کے مجوزہ دورے کے لیے ایک تفصیلی پروٹوکول جاری کیا گیا ہے۔ پرائیویٹ سکریٹری دیویندر سنگھ چوہان کے جاری کردہ خط کے مطابق وزیر اعلیٰ لکھنؤ سے صبح 11:10 بجے ریاستی طیارے کے ذریعے روانہ ہوں گے اور صبح 11:10 بجے سرساوا ہوائی اڈے پر پہنچیں گے۔ وزیر اعلیٰ 11:10 بجے گاؤں اسماعیل پور کے کمپوزٹ اسکول پہنچیں گے اور 11:10 سے 11:30 بجے تک اسکول چلو ابھیان” کا آغاز کریں گے۔ اس کے بعد وہ مہاراج سنگھ ڈگری کالج گراؤنڈ میں منعقدہ ایک پروگرام میں شرکت کریں گے۔
، جہاں وہ شہری اور دیہی اسمبلی حلقوں میں ترقیاتی پروجیکٹوں کا سنگ بنیاد رکھیں گے اور افتتاح کریں گے اسکے بعد ایک جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دوپہر 12:55 بجے وزیر اعلیٰ سرکٹ ہاؤس پہنچیں گے، جہاں طے شدہ پروگرام کے بعد، وہ سہارنپور ڈویژن میں محکمہ تعمیرات عامہ کے موجودہ کاموں کا جائزہ لینے اور نئے کام کے منصوبوں پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے دوپہر 1:30 بجے سے 2:45 بجے تک میٹنگ کریں گے۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ دوپہر 3 بجے سرساوا ہوائی اڈے پر پہنچیں گے اور سرکاری طیارہ سے لکھنؤ کے لیے روانہ ہوں گے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network