uttar pradesh

نوجوان لیڈر ساحل خاں ساتھیوں سمیت سماجوادی پارٹی میں شامل

Published

on

دیوبند:سماجوادی پارٹی کو نکوڑ اسمبلی حلقہ میں بڑی مضبوطی حاصل ہوئی ہے ۔نکوڑ اسمبلی حلقہ سے 55؍ہزار ووٹ حاصل کرنے والے نوجوان لیڈر ساحل خان کے ساتھ سیکڑوں ساتھیوں نے سماجوادی پارٹی کی رکنیت اختیار کرلی ۔
واضح ہوکہ کئی یوم قبل ساحل خان نے سماج وادی پارٹی کے قائد اکھلیش یادو سے ملاقات کرکے پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی ۔جس کے بعد ساحل خان نے سہارنپور میں اپنی رہائشگا ہ پر اپنے سیکڑوں ساتھیوں کو پارٹی کی رکنیت دلائی ۔اس موقع پر سماجوادی لیڈر نے کہا کہ میں اپنے پرانے گھر واپس آچکا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ سماجوادی پارٹی سے ہی میں اپنی سیاست کی شروعات کی تھی ۔
انہوں نے کہا کہ 2027میں اکھلیش یادو کو دوبارہ وزیر اعلیٰ بنانے کے لئے وہ اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر کام کریں گے ۔ساحل خان کے ساتھ بڑی تعداد میں نوجوانوں ،کسانوں اور اقلیتی طبقات سے تعلق رکھنے والے افراد نے سماجوادی پارٹی میں شمولیت اختیار کی ہے ۔سیاسی ماہرین کا کہنا ہے کہ اتنی بڑی تعداد میں لوگوں کے سماجوادی پارٹی میں شامل ہونے سے سہارنپور اسمبلی حلقہ میں پارٹی کو کافی مضبوطی ملی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network