Bihar

نا نند سلاو کے پلس ٹو ہائی اسکول کا راجگیررکن اسمبلی کوشل کشورنے کیا اچانک معائنہ

Published

on

(پی این این)
بہار شریف:راجگیر کے رکن اسمبلی کوشل کشور نے آج پلس ٹو ہائی اسکول، نند سلاو کا اچانک معائنہ کیا اوراس دوران کئی معلومات بھی حاصل کیں۔ اس کے ساتھ ہی انہوں نے اسکول کی مرمتی، ٹیبل کرسی، لائبریری کے لیے الماری کے علاوہ دیگر سامان فراہم کرنے کی یقین دہانی بھی کرائی۔
اس دوران انہوں نے اسکول مینجمنٹ کمیٹی کی میٹنگ بھی کی اور تعلیمی و تعمیراتی کاموں کا باریکی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسکول میں ٹیبل کرسی اور اسکول کی عمارتیں کئی جگہوں سے مخدوس ہیں، جن کی مرمتی جلد از جلد کرائی جائے گی اور ٹیبل کرسی بھی مہیا کرائی جائے گی۔
انہوں نے بتایا کہ لائبریری میں کتابیں رکھنے کے لیے ایک الماری کی ضرورت ہے اور ساتھ ہی بچوں کو یہاں بیٹھ کر مطالعہ کرنے کے لیے ٹیبل کرسی کی بھی ضرورت ہے، جسے جلد ہمارے ذریعے فراہم کرایا جائے گا۔
اس کے علاوہ ممبراسمبلی نے اسکول کے تمام کاموں کا باریکی سے معائنہ کیا۔ انہوں نے موجودہ حکومت کے ذریعے چلائی جانے والی تعلیم سے متعلق اسکیموں کی معلومات دیں اور کہا کہ تمام اسکولوں میں حکومت وسائل فراہم کر رہی ہے۔
اس موقع پر مینجمنٹ کمیٹی کے سیکریٹری و ہیڈ ماسٹر محمد کمرال جمعہ، کمیٹی کے سینئر استاد منوج کمار رائے، شیام کشور پرساد، خواتین نمائندہ نبھا شرما، انیل کمار عرف انیل جی کے علاوہ اسکول کے دیگر اساتذہ بھی موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network