uttar pradesh
منگلور روڑسمیت دیوبند کے متعدد علاقوں میں پولیس نے چیکنگ مہم چلائی
دیوبند:دیوبند میں منگلور روڑ پر پولیس چوکی کے علاقہ سمیت دیوبند کی سبھی پولیس چوکیوں کے علاقوں میں پولیس کی جانب سے سخت چیکنگ مہم چلائی گئی ۔پولیس اس چیکنگ مہم کے تحت گاڑیوں ،اسکوٹر وبائک کی سخت چیکنگ کی جس کی وجہ سے بائک واسکوٹر چلانے والوں میں افراتفری کاعالم پیدا ہوگیا ،اس چیکنگ مہم کے دوران پولیس بغیر ہیلمیٹ چلنے والوں ،گاڑی کے دستاویزات اور ڈرائیونگ لائسنس کے بغیر سڑک پر گھومنے والوں اور ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کو چیک کیا ۔پولیس نے قوانین پر عمل نہ کرنے والے ڈرائیوروں کے چالان کاٹے اور انہیں آئندہ کے لئے ٹریفک ضابطوں اور قوانین پر عمل کرنے کی ہدایت کی ۔اس چیکنگ مہم کے دوران ہائی وے پر کافی دیرتک افراتفری کاعالم رہا ۔پولیس افسران نے کہا کہ سڑک پر چلنے والوں کی حفاظت کو یقینی بنانے اور حادثات پر قابو پانے کے لئے یہ چیکنگ مہم چلائی جارہی ہے ۔انہوں نے سڑک پر بائک ،اسکوٹر اور گاڑی چلانے والوں کے نام اپیل جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہیلمیٹ پہن کر اور تمام دستاویزات وڈرائیونگ لائسنس کے ساتھ اپنے گھروں سے نکلیں اور اپنی حفاظت کی خاطر ٹریفک ضابطوں پر عمل کرنے کو یقینی بنائیں ۔