Bihar
منریگا اسکیموں کے مد نظر ڈی ڈی سی کی صدارت میں جائزہ میٹنگ، ماحولیاتی تحفظ اور سبزہ زار کو بڑھانے کے لئے زیادہ سے زیادہ لگائے جائیںدرخت : روزی کماری
(پی این این)
ارریہ:ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر ارریہ مسز روزی کماری کی صدارت میں منریگا اسکیموں کا گہرائی سے جائزہ اجلاس ارریہ، فوربس گنج، رانی گنج، اور جوکی ہاٹ بلاک کے منریگا کے جونیئر انجینئروں، پنچایت تکنیکی معاونین، اور پنچایت روزگار ملازمین کے ساتھ منعقد ہوا۔ میٹنگ میں مختلف پنچایتوں میں منریگا اسکیموں کی پیشرفت، مین ڈے جنریٹڈ، ای-کے وائی سی اسٹیٹس، اور نامکمل اسکیموں کا جائزہ لیا گیا۔
ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے تمام متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت دی کہ وہ پردھان منتری آواس یوجنا سمیت دیگر ترقیاتی اسکیموں میں دیہی کارکنوں کو زیادہ سے زیادہ روزگار فراہم کرنے کے لیے زیادہ سے زیادہ یوم ڈے کو یقینی بنائیں۔ انہوں نے منریگا جاب کارڈ ہولڈرز کے لیے ای، کے، وائی سی کی فوری تکمیل اور زیر التوا اور نامکمل اسکیموں کو مقررہ مدت کے اندر مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ انہوں نے اسکیموں کے نفاذ میں معیار اور شفافیت کو برقرار رکھنے پر بھی خصوصی زور دیا۔اس میٹنگ میں 5 جون کو عالمی یوم ماحولیات کے موقع پر تمام پنچایتوں میں بڑے پیمانے پر شجرکاری مہم شروع کرنے کی ہدایات دی گئیں۔
ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ اور سبزہ زار کو بڑھانے کے مقصد سے پنچایت سطح پر زیادہ سے زیادہ درخت لگائے جائیں اور ان کے تحفظ کیلئے مناسب انتظامات کو بھی یقینی بنایا جائے۔ اجلاس میں ضلعی سطح کے ڈائریکٹر، این ای پی، ایگزیکٹو انجینئر، ڈسٹرکٹ آڈیٹر، منیجر اور دیگر متعلقہ حکام موجود تھے۔