Bihar

لالواور رابڑی پر جیتن رام مانجھی کے تبصرے پر روہنی آچاریہ برہم،میرے لیے والدین سے زیادہ کوئی اہم نہیں

Published

on

چھپرا :(پی این این)سارن لوک سبھا کی سابق امیدوار اور آر جے ڈی سپریمو لالو پرساد یادو کی بیٹی ڈاکٹر روہنی آچاریہ نے مرکزی وزیر اور ہم (سیکولر) کے سرپرست جیتن رام مانجھی کے لالو اور رابڑی دیوی کے بارے میں مبینہ توہین آمیز تبصرے پر سخت اعتراض کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ اس دنیا میں ان کے لیے والدین سے زیادہ کوئی اہم نہیں ہے۔روہنی نے کہا کہ آر جے ڈی کے ریاستی دفتر میں آنجہانی دشرتھ مانجھی کی 11ویں برسی کے موقع پر تیجسوی یادو نے غلطی سے دشرتھ مانجھی کے بجائے کا دو بار جیتن رام مانجھی کے نام کا ذکر کر دیا۔جس کو بنیاد بناتے ہوئے مسٹر مانجھی نے لالو اور رابڑی پر تبصرہ کیا۔آر جے ڈی کے سابق ترجمان ہرے لال یادو کے حوالے سے جاری ایک بیان میں روہنی نے کہا کہ اگر کوئی ان کے والدین کے بارے میں توہین آمیز یا غیر مہذب تبصرہ کرتا ہے تو وہ اسی زبان میں جواب دیں گی۔انہوں نے کہا کہ مانجھی نے اس طرح کے بیان سے ان کے والدین کے بارے میں غیر ضروری تبصرہ کیا۔روہنی نے یہ بھی واضح کیا کہ وہ کسی فرد کا دفاع نہیں کر رہی ہیں اور وہ ہمیشہ سچ کو سچ کہنے کے اپنے موقف کو برقرار رہیں گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network