uttar pradesh

قرآن رسول اللہؐ کی امّت کی رونق اور ذریعۂ افتخار:قاری محمد صدیق

Published

on

لکھنؤ: شہر کی تاریخی یکمنارہ مسجد اکبری گیٹ میں مرکزی جمعۃالحفّاظ کی جانب سے ہونے والے بارہ روزہ نبئ آخر الزّماں کا ساتواں جلسہ استاذ الحفّاظ حافظ عبدالرّشید صدر مرکزی جمعۃالحفّاظ کی سرپرستی و قاری محمّد حزقیل امام مسجد ایکمنارہ کی نگرانی وسیّد محمّد اقبال کے زیر انتظام منعقد ہوا جس کا آغاز مدرسہ عالیہ فرقانیہ کے قاری محمّد یوسف وقاری محمد علی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا ۔
جلسے کو خطاب کرتے ہوئے ادارۂ دارالمبلّغین پاٹانالہ کے سینئر استاد مولانا قاری محمد صدّیق امام و خطیب مسجد سبحانیہ پاٹانالہ نے کہا کہ نبی آخر الزماںؐ حضرت محمد مصطفٰی ؐ کی امّت کی رونق اور ذریعۂ افتخار قرآن پاک ھے قرآن پاک کی تلاوت کا اہتمام کرنا نور ھے اور آخرت میں ذخیرہ ھے جن گھروں میں قرآن پاک کی تلاوت کیجاتی ھے وہ گھر آسمان والوں کے لئے ایسے چمکدار ھوتے ہیں جیسا کہ زمین والوں کے لئے آسمان پر ستارے رسول اللہ ؐکی امّت کی رونق اور ذریعۂ افتخار قرآن پاک ھے قاری صدّیق نے کہا کہ ہر چیز کے لئے کوشرافت و افتخار ھوا کرتا ہے حضور اکرم ؐکی امّت کی شرافت و افتخار قرآن پاک ھے۔
رسول اللہ ؐ نے فرمایا کہ میری امّت میں بہترین لوگ وہ ہیں جو قرآن پاک پڑھیں اور پڑھائیں ، جناب محمد عرشی ، محمّد شعیب ، محمد بلال، قاری محمد طہ نے نعت ومدح صحابہ کا منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کیا جلسے میں محمّد معروف خاں گہنہ پیلس مولانا محمد غیاث قاسمی قاری محمد یونس حافظ محمد یوسف محمّد ابوبکر ذیشان و دیگر معزّزین موجود تھے جلسے کا اختتام قاری محمّد صدّیق کی دعا پر ھوا ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network