دلی این سی آر
فاسٹ ٹریک عدالت کا ڈرامہ نہیں، نتیجہ چاہیے: سنجے سنگھ
(پی این این)
نئی دہلی:عام آدمی پارٹی کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے پیپر لیک کے معاملات کے لیے فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی یقین دہانی کرانے پر وزیر اعظم کو آڑے ہاتھوں لیا۔ انہوں نے وزیر اعظم سے کہا کہ آپ فاسٹ ٹریک عدالتوں کی یہ نوٹنکی نہ کریں۔
اگر آپ کی سی بی آئی عدالت کے سامنے ثبوت ہی پیش نہیں کرے گی تو عدالت کیا کر لے گی؟ جمعرات کو ہی آپ کی سی بی آئی نے کہا کہ 2024 کے پیپر لیک معاملے میں گرفتار کیے گئے سنجیو مکھیا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ 2024 کے پیپر لیک معاملے میں تو آپ کی سی بی آئی نے 90 دن تک چارج شیٹ ہی داخل نہیں کی، جس کی وجہ سے تمام پیپر چور رہا ہوگئے۔سنجے سنگھ نے کہا کہ حکومت کا دوہرا کردار دیکھیے کہ جب ایک دن پہلے 55 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط کے ساتھ اپوزیشن کا وفد سونم وانگچک سے ملاقات کرنے گیا تو مودی حکومت نے انہیں ملاقات نہیں کرنے دی، لیکن آج خود مرکزی وزیر ان سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ سبھی کو سونم وانگچک کی صحت کی فکر تھی اور ان کی زندگی ملک کے لیے بے حد قیمتی ہے، اس لیے ان کی بھوک ہڑتال ختم ہونا ایک اچھی بات ہے۔ سنجے سنگھ نے اہم مسائل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کروڑوں نوجوانوں کی تحریک کے جن مطالبات کو لے کر یہ بھوک ہڑتال کی گئی تھی، ان کا کیا ہوا؟ مودی جی کہہ رہے ہیں کہ انہیں مُسودہ مل گیا ہے۔
لیکن اہم بات یہ ہے کہ مظاہرین کے کون سے مطالبات پورے ہوئے؟ خودکشی کرنے والے طلبہ و طالبات کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے، مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لینے اور وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر حکومت کیا کرے گی؟ سنجے سنگھ نے بتایا کہ سی جے پی لیڈر ابھجیت دیپکے نے بھی واضح کیا ہے کہ بھوک ہڑتال ختم ہوئی ہے، لیکن تحریک جاری رہے گی۔ عام آدمی پارٹی آخر تک اس تحریک میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔
وزیر اعظم کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی بات پر سنجے سنگھ نے کہا کہ طلبہ کا ایسا کوئی مطالبہ ہی نہیں تھا۔ اسے تحریک سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک عدالتوں کی حقیقت یہ ہے کہ جب تحقیقاتی ایجنسیاں وقت پر ثبوت ہی پیش نہیں کریں گی تو عدالت کیا کر لے گی۔
؟ 2024 کے نیٹ پیپر لیک معاملے میں مودی حکومت کے ماتحت کام کرنے والی سی بی آئی نے 90 دن تک چارج شیٹ ہی داخل نہیں کی، جس کی وجہ سے پیپر چوروں کو ضمانت مل گئی۔ آج 2026 کے پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے کہہ دیا ہے کہ سنجیو مکھیا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایسے میں فاسٹ ٹریک عدالتوں کی بات مکمل طور پر مضحکہ خیز ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے سونم وانگچک کی جلد صحت یابی کی خواہش پر کیے گئے ٹویٹ پر سنجے سنگھ نے کہا کہ حضور، آتے آتے بہت دیر کر دی۔ سونم وانگچک 25 دن سے بھوک ہڑتال پر تھے، تب وزیر اعظم کو ان کی خبر لینے کی فرصت نہیں تھی۔ وہ پوری دنیا کی سیر کر رہے تھے اور میلوڈی چاکلیٹ کھا رہے تھے۔ اب جب تحریک پورے ملک میں پھیلنے لگی ہے تو وزیر اعظم یہ دوہرا کردار دکھا رہے ہیں۔ ادھر، آپ کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا رکن سنجے سنگھ نے کہا کہ حکومت کا دوہرا کردار دیکھیے کہ جب ایک دن پہلے 55 ارکان پارلیمنٹ کے دستخط کے ساتھ اپوزیشن کا وفد سونم وانگچک سے ملاقات کرنے گیا تو مودی حکومت نے انہیں ملاقات نہیں کرنے دی، لیکن آج خود مرکزی وزیر ان سے ملاقات کرنے پہنچ گئے۔ سبھی کو سونم وانگچک کی صحت کی فکر تھی اور ان کی زندگی ملک کے لیے بے حد قیمتی ہے، اس لیے ان کی بھوک ہڑتال ختم ہونا ایک اچھی بات ہے۔ سنجے سنگھ نے اہم مسائل پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا کہ کروڑوں نوجوانوں کی تحریک کے جن مطالبات کو لے کر یہ بھوک ہڑتال کی گئی تھی، ان کا کیا ہوا؟ مودی جی کہہ رہے ہیں کہ انہیں مُسودہ مل گیا ہے، لیکن اہم بات یہ ہے کہ مظاہرین کے کون سے مطالبات پورے ہوئے؟ خودکشی کرنے والے طلبہ و طالبات کے اہل خانہ کو معاوضہ دینے، مظاہرین کے خلاف درج مقدمات واپس لینے اور وزیر تعلیم کے استعفے کے مطالبے پر حکومت کیا کرے گی؟ سنجے سنگھ نے بتایا کہ سی جے پی لیڈر ابھجیت دیپکے نے بھی واضح کیا ہے کہ بھوک ہڑتال ختم ہوئی ہے، لیکن تحریک جاری رہے گی۔ عام آدمی پارٹی آخر تک اس تحریک میں نوجوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے جاری کیے گئے ویڈیو پیغام میں فاسٹ ٹریک عدالتیں قائم کرنے کی بات پر سنجے سنگھ نے کہا کہ طلبہ کا ایسا کوئی مطالبہ ہی نہیں تھا۔ اسے تحریک سے توجہ ہٹانے کی کوشش قرار دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فاسٹ ٹریک عدالتوں کی حقیقت یہ ہے کہ جب تحقیقاتی ایجنسیاں وقت پر ثبوت ہی پیش نہیں کریں گی تو عدالت کیا کر لے گی؟ 2024 کے نیٹ پیپر لیک معاملے میں مودی حکومت کے ماتحت کام کرنے والی سی بی آئی نے 90 دن تک چارج شیٹ ہی داخل نہیں کی، جس کی وجہ سے پیپر چوروں کو ضمانت مل گئی۔ آج 2026 کے پیپر لیک معاملے میں سی بی آئی نے کہہ دیا ہے کہ سنجیو مکھیا کے خلاف کوئی ثبوت نہیں ہے۔ ایسے میں فاسٹ ٹریک عدالتوں کی بات مکمل طور پر مضحکہ خیز ہے۔ وزیر اعظم کی جانب سے سونم وانگچک کی جلد صحت یابی کی خواہش پر کیے گئے ٹویٹ پر سنجے سنگھ نے کہا کہ حضور، آتے آتے بہت دیر کر دی۔ سونم وانگچک 25 دن سے بھوک ہڑتال پر تھے، تب وزیر اعظم کو ان کی خبر لینے کی فرصت نہیں تھی۔ وہ پوری دنیا کی سیر کر رہے تھے اور میلوڈی چاکلیٹ کھا رہے تھے۔ اب جب تحریک پورے ملک میں پھیلنے لگی ہے تو وزیر اعظم یہ دوہرا کردار دکھا رہے ہیں۔