Bihar
ضلع مجسٹریٹ ارریہ نے کسان رجسٹری اور کسانوں سے متعلق اسکیموں اور سرحدی علاقوں میں واچ ٹاور کی تعمیر کالیا جائزہ
(پی این این)
ارریہ:ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ ارریہ شری ونود دہان کی صدارت میں فارمر رجسٹری، سرحدی علاقوں میں واچ ٹاور کا قیام، کسانوں کو دودھ کی پیداوار کمیٹیوں سے جوڑنے اور مویشی پالنے کے لئے کسانوں کو قرض فراہم کرنے سمیت اہم موضوعات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ تمام بلاک ڈیولپمنٹ افسران ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے میٹنگ سے منسلک تھے۔ اس دوران ضلع مجسٹریٹ نے تمام متعلقہ افسران سے مختلف موضوعات پر جانکاری لی اور ضروری ہدایات دیں۔
کسان رجسٹری کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے کسان رجسٹری میں نئے کاشتکاروں کو شامل کرنے کے لئےضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی تاکہ وہ محکمہ زراعت کی مختلف اسکیموں اور سرکاری سہولیات سے بآسانی استفادہ کر سکیں۔
میٹنگ میں ضلع مجسٹریٹ نے سرحدی علاقے میں نگرانی کے نظام کو مضبوط بنانے کے مقصد سے مجوزہ واچ ٹاور کے قیام کے لئے ضروری کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔ زراعت اور مویشی پالنے سے متعلق مسائل کا جائزہ لیتے ہوئے ضلع مجسٹریٹ نے زیادہ سے زیادہ کسانوں کو دودھ کی پیداوار کمیٹیوں سے جوڑنے اور بینکوں کے ذریعے اہل کسانوں کو مویشی پالنے کیلئے قرض فراہم کرنے کے لئے ضروری کارروائی کو یقینی بنانے کی ہدایت دی۔ میٹنگ میں بارڈر سیکورٹی فورس کے افسران، ایڈیشنل کلکٹر ارریہ، ڈسٹرکٹ ایگریکلچر آفیسر، ڈسٹرکٹ ڈیری ڈیولپمنٹ آفیسر اور دیگر متعلقہ افسران موجود تھے۔