uttar pradesh

صفائی ملازمین نے بلاک پرمکھ کے نمائندہ کوپیش کیا میمورنڈم

Published

on

دیوبند:صوبائی حکومت کی جانب سے بلاک پرمکھوں کو منتظم بنائے جانے کے بعد بدھ کے روز صفائی ملازمین نے بلاک پرمکھ کے شوہر وجے تیاگی کا زبردست استقبال کیا اور مختلف مسائل پر مبنی میمورنڈم ان کے سپرد کیا ۔بلاک آفس پہنچنے والے صفائی ملازمین نے کہا کہ بلاک پرمکھ کو منتظم بنائے جانے سے اس پورے علاقہ کی پنچایتوں کی تشکیل تک منتظمین کی جانب سے پورا نظام بہتر طریقہ سے چلتا رہے گا ۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ اس پورے علاقہ میں التواء میں پڑے ترقیاتی کام اب بہت جلد پورے ہوجائیں گے ۔
بلاک پر مکھ کے شوہر وجے تیاگی نے کہا کہ صفائی ملازمین دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی رکھنے میں اپنا اہم کردار ادا کرتے ہیں اس لئے ان کے مسائل کو حل کرنا ان کی پہلی ترجیح ہے ۔اس موقع پر ارجن پردھان ،گنا سمیتی کے چیئرمین چودھری ا وپیندر ،کلدیپ تیاگی ،انل پردھان ،سشیل کمار ،اتل تیاگی ،امت کمار ،ستیندر کمار ،نیرج ،گھنشیام ،مکٹ بہاری ،سومناتھ ،وریندر ،رام کمار اورنندکمار وغیرہ موجود رہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network