uttar pradesh

شیو ا کے قتل کے2 ملزمان پولیس مڈبھیڑ کے بعد گرفتار

Published

on

دیوبند:دیوبند میں ایک یوم قبل 19؍سالہ نوجوان شیوا کو قتل کئے جانے کے معاملہ میں پولیس نے بڑی کامیابی حاصل کی ہے ۔قتل کے اس معاملہ میں ملوث پولیس کو مطلوب دو ملزمان کو پولیس نے مڈبھیڑ کے بعد زخمی حالت میں گرفتار کرلیا ہے ۔پولیس نے گرفتار کئے گئے دونوں ملزمان کے قبضہ سے دو طمنچہ 315؍ بور،چار کارآمد کارتوس دو خالی خول اور بغیر نمبر کی ایک موٹر سائیکل برآمد کی ہے ۔
واضح ہوکہ 26 ؍جولائی کی رات میں شیوا کو اغوا کرکے اس کے ساتھیوں نے ہی قتل کر ڈالا تھا ۔شیوا کے والد جے پرکاش کی تحریر پر دیوبند کو توالی میں مقدمہ درج کیا گیا تھا ۔شیوا کی لاش برآمد ہونے کے بعد پولیس نے قتل کی دفعات کو شامل کرکے ملزمان کی تلاش شروع کی تھیں ۔ایس ایس پی کے احکامات کے بعد پولیس کی کئی ٹیموں نے ملزمان کو گرفتار کرنے کے لئے متعدد مقامات پر دبش دی ۔
اسی دوران 29؍ جولائی کی صبح راج باہے کی پلیا کے قریب چیکنگ کے دوران پولیس نے ایک مشتبہ بائک کو روکنے کی کوشش کی بائک سواروں نے اپنے آپ کو پولیس سے گھرا ہوا دیکھ کر فائرنگ شروع کردی اور بھاگنے کی کوشش کی ؛لیکن اسی دوران بائک سلپ ہوکر گرگئی ۔جس کے بعد دونوں ملزمان قریب کے کھیتوں میں گھس گئے اور انہوں نے دوبارہ پولیس پر فائرنگ شروع کردی لیکن پولیس کی جوابی کارروائی میں دونوں ملزمان کے پیر میں گولی لگی جس کے بعد پولیس نے ان کا پیچھا کرکے گرفتار کرلیا ۔جن کی شناخت آدی عرف آدتیہ ولد سدھیر کمار باشندہ گائوں جڑودہ جٹ اور سوریانش ولد یپک کمار باشندہ شاستری چوک دیوبند کے طور پر ہوئی ہے ۔پولیس نے دونوں زخمی ملزمان کو علاج کے لئے سرکاری اسپتال میں داخل کرایا ۔پولیس کی سخت پوچھ تاچھ کے بعد ملزمان آدی عرف آدتیہ اور سوریانش نے بتایا کہ شیوا کی جانب سے انہیں طمنچہ دکھانے کی بات پر جھگڑا شروع ہوا تھا اور اس وقت مارپیٹ بھی ہوئی تھی لیکن اسی رنجش کے سبب انہوں نے 26؍جولائی کی رات میں شیوا کو گھرسے بلایا اور ٹیچرز کالونی کے پیچھے گنے کے کھیت میں لے جاکر شیوا کو گلادبا کر مارڈالا ۔
انہوں نے بتایا کہ شیوا کاقتل کرنے کے بعد لاش کھیت میں ہی چھوڑ کر وہ فرار ہوگئے ۔دیوبند کے کوتوالی انچارج کپل دیو نے بتایا کہ گرفتا ر کئے گئے ملزمان کے خلاف قتل ،ارادہ ٔ قتل اور اسلحہ ایکٹ سمیت مختلف دفعات میں مقدمہ درج کرکے قانونی کارروائی کی جارہی ہے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network