uttar pradesh

راجکیہ انٹر کالج منکرہ میں 3 روزہ اسکاؤٹ-گائیڈ کیمپ کا اختتام،گرام پردھان سنگٹھن کے ضلعی صدر اورکالج کے پرنسپل نے نمایاں طلبہ کو کیا اعزاز سے سرفراز

Published

on

(پی این این)
رامپور: راجکیہ انٹر کالج منکرہ میں منعقدہ تین روزہ اسکاؤٹ-گائیڈ کیمپ کا اختتام پرچم کشائی اور قومی ترانے کے ساتھ کیا گیا۔ کیمپ کے دوران طلبہ و طالبات کو گرہیں باندھنے، انسانی اہرام (پیرامڈ) بنانے اور ابتدائی طبی امداد کی عملی تربیت دی گئی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی پنڈت دین دیال اُپادھیائے راجکیہ انٹر کالج ککرؤآ کے پرنسپل ششی بھوشن تھے، جبکہ خصوصی مہمان آل انڈیا گرام پردھان سنگٹھن کے ضلعی صدر کاشف خان تھے۔ دونوں معزز مہمانوں نے بہترین کارکردگی دکھانے والے اسکاؤٹس اور گائیڈز کو اعزازات سے نوازا۔
گرام پردھان سنگٹھن کے ضلعی صدر کاشف خان نے کہا کہ اس نوعیت کے کیمپ طلبہ میں نظم و ضبط، قائدانہ صلاحیت اور خدمتِ خلق کے جذبے کو فروغ دیتے ہیں۔
اس کے علاوہ آفات سے نمٹنے اور صفائی ستھرائی کے عملی طریقوں سے بھی طلبہ کو آگاہی حاصل ہوتی ہے۔راجکیہ انٹر کالج منکرہ کے پرنسپل دنیش کمار نے بھارت اسکاؤٹ اینڈ گائیڈ کے ضلعی تربیتی کمشنر پریم پال سنگھ کو بھی اعزاز سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ پریم پال سنگھ اسکاؤٹس اینڈ گائیڈز کی مختلف سرگرمیوں، تربیتی کیمپوں اور سماجی خدمت کے پروگراموں کے کامیاب انعقاد میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔
اس موقع پر راہل تیواری، منہاج الدین، وجے پال، مسکان، آشا، کرن دیپ، دیویندر، اندل سنگھ سمیت دیگر افراد موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network