uttar pradesh

دیوبند پولیس نے 3 موبائل چوروں کو کیاگرفتار

Published

on

دیوبند: دیوبند پولیس نے چار دن قبل علاقہ کے گاؤں کرڑی گاؤں میںزیر تعمیر مکان میں ہونے والی چوری کا پردہ فاش کیا ،اس معاملہ میں پولیس نے تین چوروں کو قیمتی موبائل فون سمیت گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق علی پورہ کے رہنے والے ساون نے تھانہ میں درج کرائی گئی شکایت میں کہا ہے کہ 10 جولائی کو وہ کرڑی گاؤں میں گورو کے زیر تعمیر مکان پر گیا تھا۔ اس دوران نامعلوم چور اس کا موبائل فون چوری کر کے لے گئے۔ پیر کے روز پولیس نے ایک خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے دیوبند کے شیو وہار کے رہنے والے تشار، گنیش پورم کے رہنے والے آیوش اور تلہیڑی چنگی کے رہنے والے سفیان کو ریاستی شاہراہ پر ایک پٹرول پمپ کے قریب سے گرفتار کر کے موبائل فون برآمد کر لیا۔ تھانہ انچارج نے بتایا کہ تینوں ملزمان کے خلاف قانونی کارروائی کی گئی اور انہیں عدالت میں پیش کیا گیا، جہاں سے انہیں جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network