uttar pradesh

دیوبند میں یوم انقلاب کے موقع پر کانگریس کارکنان نے سیمینارکاکیا انعقاد

Published

on

(پی این این)
دیوبند:یوم انقلاب کے موقع پر کانگریس کے دفترپر صلاح ومشورہ سے متعلق ایک مجلس منعقد کی گئی ،اس مجلس کی دوران جنگ آزادی کے شہیدوں اور مجاہدین جنگ آزادی کے قربانیوں ،ہمت وحوصلہ اور ان کی وطن پرستی کوسلام پیش کرتے ہوئے ان کے رہنما اصولوں کو اپنی زندگی میں شامل کرنے پر زور دیا گیا ۔
تفصیل کے مطابق گورودوارہ روڑ پر واقع کانگریس کے دفترپر بھارت چھوڑو آندولن کی برسی کے موقع پر منعقد کئے جانے والے سیمینار سے خطاب کرنے والے شہر صدر منیش تیاگی نے کہا کہ اس ملک کی تاریخی اہمیت ،مجاہدین جنگ آزادی کی بے مثال قربانیوں اور موجودہ وقت میں ہندوستان میں جمہوری حقوق، آئین اور قومی اتحاد کے تئیں ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ آزادی کی ہم سب حفاظت کریں ۔
اس موقع پر صوبائی سکریٹری اشوک سینی ،سینئر کانگریسی لیڈر حاجی شوکت ،دھرم پال جوشی ،صوبائی جنرل سکریٹری سونوپٹھان ،ضلع نائب صدر نتن شرما ، شاذیہ ناز ،ضلع نائب صدر اکرام خان ،نیرج کپل ،یونس صدیقی ،یوسف انصاری ،راکیش موہن شرما ،جمال احمد ،نصیب خان شاہ سمیت دیگر پارٹی کارکنان موجود رہے ۔سیمینار کی صدارت منیش تیاگی نے کی اور نظامت کے فرائض سیوا دل کے ضلع صدر عمران قریشی نے انجام دیئے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network