uttar pradesh

دیوبند میں بجرنگ دل کاہنگامہ

Published

on

(پی این این)
دیوبند: بجرنگ دل کے کارکنوں نے آج دارالعلوم علاقہ میں واقع ایک ہوٹل میں پہنچ ہنگامہ کیا۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ پابندی کے باوجود کھلے عام چکن بربانی فروخت کی جارہی ۔ گوشت والے کھانے کھلے عام فروختگی کا الزام عائد کرتے ہوئے انہوںنے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ہنگامہ کیا۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر کئی ملازمین کو حراست میں لے لیا۔
اتوار کی دوپہر دو بجے کے قریب بڑی تعداد میں بجرنگ دل کے کارکنان دارالعلوم علاقہ میں مراد آباد چکن بریانی سینٹر پہنچے۔ چکن بریانی فروخت ہوتی دیکھ کر غصے کا اظہار کیا اور ہنگامہ کردیا۔ بجرنگ دل کے ضلع کوآرڈی نیٹر رودر مشرا نے بتایا کہ کانوڑ یاترا کے دوران انتظامیہ کی طرف سے گوشت پر مکمل پابندی کے باوجود چکن بریانی اور گوشت والے کھانے کھلے عام پیش کرنا ناقابل قبول ہے۔ انہوں نے پولیس پر گوشت کے تاجروں اور ہوٹل چلانے والوں کو تحفظ دینے کا بھی الزام لگایا۔ اس دوران خانقاہ پولیس چوکی کے انچارج سندیپ کمار پولیس افسران کے ساتھ جائے وقوعہ پر پہنچے اور کارکنوں کو مناسب کارروائی کا یقین دلاتے ہوئے انہیں پرسکون کیا۔
پولیس نے ہوٹل کے عملے کے کئی کارکنوںکو حراست میں لے لیا اور ساتھ لے گئے۔ اس دوران اجے پرجاپتی، انوج پرجاپتی، لکھن کمار، سمیت کمار، اجے کشواہا، روی کانت، کیشو، کرن، روی، اور دیگر موجود تھے۔ چوکی انچارج سندیپ کمار نے بتایا کہ معاملے کو سنجیدگی سے لیا گیا ہے اور ملزم کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network