uttar pradesh
دیوبند:مفت طبی کیمپ سے 240 مریضوں نے کیا استفادہ
(پی این این)
دیوبند:دیوبند کے محلہ پٹھان پورہ،نئی کالونی میں جامعۃ القدسیت ایجوکیشن سمیتی کے زیراہتمام آج ایک مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں آئے تمام مریضوں کا معائنہ کیا گیا اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔
اس دوران آنکھوں کا معائنہ بھی کیا گیا اور چشمے اور آئی ڈراپس تقسیم کی گئی۔ کیمپ سے تقریباً 240 مریضوں نے استفادہ کیا۔ اس موقع پرجامعۃ القدسیات ایجوکیشن سمیتی کے سیکرٹری قاری عامر عثمانی نے کہاکہ غریب اور ضرورتمند مریضوں کو طبی خدمات فراہم کرنا عظیم کار خیر ہے ،ہماری تنظیم وقتاً فوقتاً اس طرح کے کار خیر میں حصہ لیتی ہے اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہے گا۔
اس دوران مینجمنٹ ڈائریکٹر مقیم عباسی، ڈاکٹر نوید گوڑ، ڈاکٹر حسنہ قریشی، ڈاکٹر اسماء ملک، ڈاکٹر شمعون گوڑ، ڈاکٹر ثاقب، ماہ نور اور انشاء انصاری سمیت دیگر موجود رہے۔