uttar pradesh

دہلی کی سڑکوں پر طلبہ کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جا رہا ہے

Published

on

دیوبند:آل انڈیا متحدہ محاذ مظفر نگرکے ذمہداران نے ملک کی صدر کے نام ایک میمورنڈم ڈی ایم کو پیش کیا جس میںکہا گیا ہیکہ ہمارا قدیم ہندوستان شروع سے ہی تعلیم کا مرکز رہا ہے اور بیرون ملک سے لوگ یہاں تعلیم حاصل کرنے کے لیے آتے تھے، لیکن بدقسمتی سے آج تعلیم کا معیار بہت گر چکا ہے اور دارالحکومت دہلی کی سڑکوں پر طلبہ کے ساتھ وحشیانہ سلوک کیا جا رہا ہے۔ اس کے ساتھ ہی رام پور میں واقع جوہر یونیورسٹی ہے جس میں 3000 طلباء ہر مضمون پڑھ رہے ہیں اور 90 اساتذہ اس عظیم الشان یونیورسٹی میں ہندو، مسلم، سکھ اور عیسائی بچوں کو پڑھا رہے ہیں۔ لیکن حال ہی میں رام پور کے ضلع مجسٹریٹ نے 15 دنوں کے بعد اس جوہر یونیورسٹی کی 40 عمارتوں میں سے 38 عمارتوں کو نقشے کی منظوری نہ ہونے کی بنیاد پر بلڈوز کرنے کا حکم دیا ہے، جس کی وجہ سے وہاں کے طلباء کا مستقبل تاریک ہو جائے گا، جو ہمارے ملک کا مستقبل ہے۔تحریر میں کہا گیا ہیکہ لہٰذا آل انڈیا متحدہ محاذ آپ سے اپیل کرتی ہے کہ اس عظیم الشان علمی مندر جوہر یونیورسٹی کو محفوظ رکھیں اور کسی بھی طرح کے انہدام سے گریز کریں۔ یہ ایک بہت بڑا احسان ہوگا۔ میمورنڈم دینے والوں میں شاہنواز آفتاب (صدر)، محبوب عالم ایڈووکیٹ، مزمل حیدر ایڈووکیٹ، فیضیاب خان ایڈووکیٹ، حاجی منور حسین ایڈووکیٹ، ندیم اختر، سمیر ایڈووکیٹ، ندیم ایڈووکیٹ، قاضی سعود ایڈووکیٹ، اسرار علوی ایڈووکیٹ، سید جاوید ایڈووکیٹ، شاہ ویز ایڈووکیٹ، جاوید ایڈووکیٹ وغیر ہ موجود تھے ۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network