Bihar
دربھنگہ:وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے سیلاب متاثرہ علاقوں کا کیا دورہ
بھاگلپور:بہار کے وزیر اعلیٰ سمراٹ چودھری نے ہفتہ کے روز نوگچھیا علاقے کے راگھوپور میں واقع کوجی کورئیا بانڈھ کا دورہ کر کے سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے جاری راحت اور بچاؤ کے کاموں کا زمینی معائنہ بھی کیا۔
وزیر اعلیٰ کے بھاگلپور ہوائی اڈے پہنچنے پر جنتا دل (یونائیٹڈ) کے ضلعی صدر وویکانند گپتا کی قیادت میں پارٹی کے عہدیداران اور کارکنان نے ان کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر ریاست کے توانائی وزیر شیلیش کمار عرف بولو منڈل، رکن پارلیمنٹ اجے منڈل اور رکن اسمبلی پروفیسر للت نارائن منڈل بھی موجود تھے۔ جے ڈی یو کارکنان کی جانب سے وزیر اعلیٰ کو انگ وسترا اور گلدستہ پیش کر کے اعزاز سے نوازا گیا۔
اس موقع پر جے ڈی یو ضلعی صدر وویکانند گپتا نے کہا کہ ریاستی حکومت سیلاب متاثرین کی حفاظت، راحت اور بچاؤ کے لیے پوری سنجیدگی کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ حکومت کی کوشش ہے کہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں تک بروقت ضروری امداد اور سہولیات پہنچائی جائیں۔
جے ڈی یو کے سینئر لیڈر سڈو سائیں نے کہا کہ متاثرہ خاندانوں تک ترجیحی بنیاد پر راحت پہنچانے کا کام جاری ہے۔ مشکل کی اس گھڑی میں حکومت اور انتظامیہ متاثرین کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لیے سرگرم ہے۔
وزیر اعلیٰ کے استقبال کے موقع پر کہکشاں پروین، سینئر لیڈر سڈو سائیں، سینئر لیڈر اشوک کمار آلوک، شبانہ داؤد، سنجیو چندرونشی، وبھوتی گوسوامی، شیکھر پانڈے، پردیپ کشواہا، شیلیندر تومر، انوج سنگھ، شعبان خان اور اوچت لال سنگھ سمیت جے ڈی یو کے بڑی تعداد میں عہدیداران، کارکنان اور حامی موجود رہے۔