Bihar

داخلہ کے بعد اسکالرشپ’پوسٹ میٹرک اسکالرشپ‘اسکیم کے تحت 1,484 تصدیق شدہ درخواستیں ریاستی سطح پر بھیجنے کی منظوری

Published

on

(پی این این)
بہار شریف:آج نائب ترقیاتی آیوکت، نالندہ کی صدارت میں شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب نیز پسماندہ طبقہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ کے لیے حکومت کی اہم اسکیم داخلہ کے بعد اسکالرشپ “پوسٹ میٹرک اسکالرشپ” کے تحت ضلعی سطح پر تشکیل شدہ پوسٹ میٹرک ضلع اسکالرشپ کمیٹی کی میٹنگ ان کے دفتر کے کمرے میں منعقد کی گئی۔
میٹنگ میں شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب نیز پسماندہ طبقہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ کے طلبہ/طالبات کے ذریعے PMS پورٹل پر آن لائن دی گئی درخواستوں کی روشنی میں ادارے، پرکھنڈ اور ضلع سطح پر تشکیل شدہ کمیٹی کے ذریعے ان کی درخواستوں اور درخواست کے ساتھ منسلک دستاویزات کی تصدیق کے بعد سال 2022-23 کے کل 20، 2023-24 کے کل 70، 2024-25 کے کل 521 اور 2025-26 کے کل 873 درخواستیں سمیت مجموعی طور پر 1484 تصدیق شدہ درخواستیں کمیٹی کے ذریعے متفقہ طور پر NIC کے ریاستی سطحی دفتر کو بھیجنے کی منظوری دی گئی۔
نائب ترقیاتی آیوکت – سہ – صدر، ضلع اسکالرشپ کمیٹی نے ہدایت دی کہ ہر ماہ 02 بار کمیٹی کی میٹنگ منعقد کی جائے تاکہ تمام التوا شدہ درخواستیں وقت پر نپٹائی جا سکیں۔یہ بھی بتایا گیا کہ شیڈولڈ کاسٹ اور شیڈولڈ ٹرائب نیز پسماندہ طبقہ اور انتہائی پسماندہ طبقہ کے وہ طلبہ/طالبات جو 12ویں جماعت، گریجویشن، پوسٹ گریجویشن اور دیگر تکنیکی کورسز میں سشن 2026-27 میں داخلہ یافتہ اور زیر تعلیم ہیں، کے لیے نئے سشن 2026-27 کے لیے حکومت کے ذریعے NIC کے ذریعے PMS پورٹل کی ویب سائٹ پر تاریخ – 15جولائی سے15اگست تک درخواست دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔
متعلقہ زمرے کے طلبہ/طالبات اور ان کے سرپرستوں نیز تمام متعلقہ تعلیمی اداروں کو مطلع کیا جاتا ہے کہ درخواست دہندہ طالب علم اپنے تمام تازہ ترین کاغذات / سرٹیفکیٹ جیسے – کورس سے متعلق تعلیمی سرٹیفکیٹ، بونافائیڈ سرٹیفکیٹ، ذات کا سرٹیفکیٹ، رہائش کا سرٹیفکیٹ، آمدنی کا سرٹیفکیٹ، فیس کی رسید، آدھار کارڈ اور بینک اکاؤنٹ کی تفصیلات وغیرہ کے ساتھ درخواست دے سکتے ہیں۔میٹنگ میں ضلع تعلیم افسر، نالندہ، ضلع فلاح و بہبود افسر، نالندہ اور تمام ممبران موجود تھے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network