دیش

خواتین پرہوتا ہے سہ طرفہ تشدد،پونے میں راہل گاندھی کا اظہار خیال

Published

on

پونے:راہل گاندھی آج ’چھاتروں کی گونج‘پروگرام کے تحت پونے پہنچے جہاں ان کا زبردست استقبال کیا گیا، پروگرام میں لڑکیوں کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ اس موقع پر انھوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی لڑکیوں کو آزاد ہونا ضروری ہے۔
والد ، شوہر، بیٹے سے آپ کا رشتہ ہے لیکن آپ کی شناخت نہیں ہے۔ انھوں نے منواسمرتی کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ منوسمرتی کہتی ہے کہ لڑکی والد ، شوہر اور بچوں کی جائیداد ہے۔ اس شرمناک سوچ سے خواتین کو آزاد ہونا چاہئے وہ کسی پر منحصر نہیں ہیں۔انھوں نے کہا کہ خواتین کے خلاف تین طرح سے تشدد ہوتا ہے۔ اول تو پیدا ہوتے ہوئے قتل، دوئم جسمانی تشدد، سوئم اقتصادی بندشیں۔
غورطلب ہے کہ ’چھاتروں کی گونج‘پروگرام کے تحت صرف لڑکیوں کو مدعو کیا گیا تھا اس دوران لڑکیوں نے راہل کی آمد پر پرجوش نعرے لگائے۔ پورا منڈپ راہل راہل کے نعرے سے گونجنے لگا۔ بھوجپوری گلوکارہ نیہا راٹھور بھی اس پروگرام میں پہنچی تھیں۔ انھوں نے کہا کہ میں سرکار سے سوال پوچھتی ہوں ، بدلے میں ڈھیر سارے سوال اور ایف آئی آر جھیلنی پڑتی ہے۔ میں لوک گائیکا ہوں لیکن اس کے بجائے میرے گھر پولیس پہنچتی ہے۔ ہمیں پانچ سال سے گالیاں مل رہی ہیں۔ راہل گاندھی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ میں مجھے بھی گالیاں مل رہی ہیں۔ اس موقع پر راہل گاندھی نے لڑکیوں کے مسائل سنے انھوں نے کہا کہ آج کاالمیہ یہ ہے کہ 60فیصد لڑکیوں اکیلے گھروں سے نہیں نکل سکتیں۔ لڑکیوں کی تعلیم آج ملک کی ترقی کیلئے بے حد ضروری ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network