دلی این سی آر
جامع مسجد کے قریب چلا بلڈوزر،ہٹائے گئے تجاوزات
(پی این این)
نئی دہلی :دہلی کی تاریخی جامع مسجد کے قریب بلڈوزر گرجے۔ ہائی کورٹ کے حکم کے بعد میونسپل کارپوریشن آف دہلی (ایم سی ڈی) نے تجاوزات کے خلاف مہم شروع کی۔ مغلیہ دور کی اس عمارت کے ارد گرد کی سرکاری اراضی اور پارک پر قبضہ کیا گیا تھا اور عدالت نے اسے خالی کرنے کا حکم دیا تھا۔ سخت حفاظتی انتظامات کے درمیان ایم سی ڈی کے عہدیداروں نے غیر قانونی تجاوزات کو مسمار کیا اور ملبہ کو ٹھکانے لگایا۔ایم سی ڈی کے ایک سینئر افسر نے بتایا کہ صبح سویرے سے ہی جامع مسجد کے ارد گرد عوامی مقامات اور پارکوں سے تجاوزات ہٹانے کا کام شروع ہو گیا ہے۔ اہلکار نے کہا، عوامی جگہوں اور پارکوں سے تجاوزات کو ہٹایا جا رہا ہے۔ یہ کارروائی یادگار کے ارد گرد کی جا رہی ہے۔” ایک اور سینئر اہلکار نے بتایا کہ علاقے میں کم از کم تین پارکوں کو تجاوزات سے آزاد کرایا گیا ہے۔ ان پر عرصہ دراز سے تجاوزات کا قبضہ تھا۔
یہ کارروائی دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کے بعد ہوئی ہے جس میں ایم سی ڈی کو جامع مسجد اور اس کے آس پاس کی غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کا سروے کرنے اور انہیں ہٹانے کے لیے مناسب کارروائی کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ حکام کے مطابق، ایم سی ڈی کی ٹیمیں پیر کی صبح علاقے میں پہنچیں اور عمارتوں اور دیگر تجاوزات کو ہٹانا شروع کر دیا ۔
جنہوں نے یادگار کے ارد گرد عوامی مقامات پر تجاوزات قائم کر رکھی تھیں۔ایک سینئر اہلکار نے بتایا، “انتظامیہ جامع مسجد کے قریب تجاوزات ہٹانے کی کارروائیاں کر رہی ہے۔” امن و امان کو برقرار رکھنے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کو روکنے کے لیے سیکورٹی کے خاطر خواہ انتظامات کیے گئے ہیں۔ جامع مسجد، دہلی کی مغل دور کی اہم تاریخی یادگاروں میں سے ایک، سیاحوں اور عبادت گزاروں کی ایک بڑی تعداد کو اپنی طرف متوجہ کرتی ہے۔ آس پاس کا علاقہ ایک مصروف کاروباری ضلع ہے۔ عہدیداروں نے بتایا کہ میونسپل کارپوریشن کی جانب سے جامع مسجد کے ارد گرد تجاوزات اور غیر قانونی تعمیرات سے متعلق ہائی کورٹ کی ہدایات کی تعمیل میں کارروائی کی جارہی ہے۔