دلی این سی آر
جامعہ کے طلبہ نےملک گیر نشہ مکت یووا فار وسکت بھارت سنکلپ ابھیان میں لیا حصہ
نئی دہلی :جامعہ ملیہ اسلامیہ کے کل تین ہزار اسی طلبہ اور چھ سو دس اسٹاف نے دو اگست دوہزار چھبیس کو ڈاکٹر ایم اے انصاری آڈیٹوریم میں ملگ گیر سطح پر منعقدہ نشہ مکت یووا فار وکست بھارت سنکلپ ابھیان میں شرکت کی۔ عزت مآب پروفیسر مظہر آصف ،شیخ الجامعہ،جامعہ ملیہ اسلامیہ اور پروفیسر محمد مہتاب عالم رضوی، عالی وقار مسجل ،جامعہ ملیہ اسلامیہ کی موجودگی میں پروگرام منعقد ہوا، جس میں یونیورسٹی کے عہدیداران، اساتذہ اور اسکول و یونیورسٹی کے طلبہ بھی شریک ہوئے۔پروگرام کا آغاز ہندوستان کے وزیر اعظم عزت مآب شری نریندر مودی جی کے خطاب کے براہ راست نشریے سے ہوا، جس کے بعد نیشنل اسکول آف ڈراما( این سی ڈی) نئی دہلی کا تیار کردہ ’نکڑ ناٹک‘ دکھایا گیا۔ تقریب کے دوران منشیات کے استعمال کے خلاف ملک گیر عہد بھی لیا گیا، جس میں شرکا نے منشیات کے مضر اثرات کے بارے میں بیداری پھیلانے اور نوجوانوں کو صحت مند، ذمہ دارانہ اور نشے سے پاک طرز زندگی اپنانے کی ترغیب دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پروگرام میں وکست بھارت دوہزار سینتالیس کے وسیع تر مشن کے تحت نشے سے پاک ہندوستان کے وژن کو شرمندہ تعبیر کرنے میں عوامی شرکت کی اہمیت پر بھی زور دیا گیا۔ پروفیسر نیلوفر افضل ڈین، اسٹوڈنٹس ویلفیئر،جامعہ ملیہ اسلامیہ نے پروگرام کے اخیر میں سامعین کا شکریہ ادا کیا۔