Bihar
جامعہ ام سلمیٰ للبنات ترکیلی ارریہ میں انعامی کوئز مقابلہ کا انعقاد
ارریہ : گزشتہ کل جوکی بلاک کی پنچایت بھگوان پور میں واقع”جامعہ ام سلمیٰ للبنات ترکیلی کے کیمپس میں”وکلانگ و اپیکچھت سیواسدن” سمستی پور کے زیرِ انتظام ایک پروقار انعامی کوئز مقابلہ اور ثقافتی پروگرام کا انعقاد ادارہ کے بانی اور سکریٹری مولانا اختر مظاہری کی نگرانی میں بڑے تزک و احتشام کے ساتھ منعقد ہوا، جس کی صدارت مولانا اشتیاق مظاہری نے کی جبکہ نظامت کے فرائض کو ماسٹر محمد مظفر عالم نے بحسن و خوبی انجام دیا۔
اس پر وقار پروگرام میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے “وکلانگ واپیکچھت سیواسدن” سمستی پور کے محمد اشفاق اور مہمان اعزازی کے طور پر مولانا مسعود اختر مظاہری شریک پروگرام ہوئے۔ اس انعامی کوئز مقابلہ اور ثقافتی پروگرام کا بابرکت آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا جبکہ یہاں کی چند طالبات نے حمد اور نعتوں کا گلدستہ پیش کرکے خوب خوب داد تحسین حاصل کیں پھر افتتاحی کلمات کے تحت”جامعہ ام سلمیٰ للبنات” ترکیلی، ضلع ارریہ کے بانی اور سکریٹری مولانا اختر مظاہری نے کہا کہ اس پروگرام کا مقصد تعلیم کو فروغ دینا اور طالبات کو معیاری مطالعہ کے لئے مواد فراہم کرنا ہے۔
آپ نے تعلیم کو معاشرے کی مجموعی ترقی کی بنیاد قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس طرح کی کوششیں طلبہ اور طالبات کے روشن مستقبل کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ آپ نے طالبات کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ درسگاہ کی پڑھائی کے علاوہ مطالعہ کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنا لیں!، کیوں کہ مطالعہ انسان کی عقل و شعور کو جلا بخشنے، معلومات میں وسعت پیدا کرنے اور فکری صلاحیتوں کو پروان چڑھانے کا سب سے موثر ذریعہ ہے۔ یہ انسان کا بہترین دوست ہے جو ماضی، حال اور مستقبل کے تجربات سے روشناس کرا کے زندگی کے ہر موڑ پر رہنمائی فراہم کرتا ہے۔ علم انسان کی بنیادی ضرورت ہے اور مطالعہ اس کے حصول کا سب سے بڑا دروازہ ہے۔ کتابیں پڑھنے سے سوچنے سمجھنے کی صلاحیت اور نکتہ فہمی بڑھتی ہے۔ اچھی کتابیں انسان کو اخلاقیات، صبر اور سچائی کا درس دے کر بہتر انسان بناتی ہیں۔مطالعہ دنیا بھر کے حالات، تاریخ اور سائنسی حقائق سے باخبر رکھتا ہے۔ مطالعہ اور اسٹیڈی سے ذخیرہ الفاظ میں اضافہ ہوتا ہے اور بولنے اور لکھنے کا ڈھنگ بہتر ہوتا ہے۔اچھے موضوعات کا مطالعہ ذہنی سکون فراہم کرتا ہےاور پریشانیاں دور کرتا ہے۔
افتتاحی کلمات کے بعد کوئز مقابلہ کا انعقاد ہوا اور سب سے زیادہ نمبر حاصل کرنے والی طالبات کے ناموں کا اعلان کیا، جن طالبات نے فرسٹ پوزیشن حاصل کیں، ان میں ماہ نور بنت عبداللہ، خوشبو بنت شاہد، اسما بنت افروز، منتشی بنت مرشد، ادیبہ بنت پرویز، سابق النہار بنت اسرائیل کے نام شامل ہیں، جن طالبات نے سکنڈ پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہیں ۔
ان میں فوزیہ بنت مفتی جمال الدین نگار بنت مجاہد، فخرالنساء بنت عمران، سعدیہ بنت حافظ رئیس، رونق بنت ابونصر، عالیہ بنت حافظ قیصر اور جن طالبات نے تھرڈپوزیشن حاصل کیں ان میں آفرین بنت اشتیاق، منتشی بنت اقبال، فائزہ بنت مجاہد،
یاسمین بنت مجاہد، عالیہ بنت محفوظ اوررقیہ بنت عبد الرقیب کے نام قابلِ ذکر ہیں پھر ان تمام طالبات سمیت ادارہ کے تقریباً 250 طالبات کے مابین اسٹیڈی ٹیبل، میڈل اور معلومات عامہ کتب “وکلانگ و اپیکچھت سیواسدن” سمستی پور کے نمائندے اور پروگرام کے مہمانِ خصوصی محمد اشفاق عالم، مہمان اعزازی مولانا مسعود اختر مظاہری، یہاں کے اساتذہ اور مدرسہ کی انتظامیہ کمیٹی کے افراد کے ہاتھوں کوئز مقابلہ میں کامیاب ہونے والی طالبات سمیت ادارہ کے تقریباً 250 طالبات کے مابین اسٹیڈی ٹیبل، میڈل اور معلومات عامہ کتب تقسیم کئے گئے، انعامات کی حصولیابی کے بعد تمام پچیوں کے چہرے خوشی ومسرت سے جھوم اٹھے۔ اس موقع پر مدرسہ کی انتظامیہ کمیٹی اور اساتذہ نے”وکلانگ و اپیکچھت سیوا سدن” سمستی پور کے تعاؤن کا دل کی گہرائیوں سے شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ تعلیمی اور سماجی ترقی کے لئے ایسے پروگرام مستقبل میں بھی منعقد کراتے تے رہیں گے۔ اس موقع پر مہمان خصوصی کے طور پر محمد اشفاق، مولانا اختر حسین، آفتاب عالم، شوکت عالم، اور اشتیاق احمد سمیت یہاں کے اساتذہ اور طالبات بڑی تعداد میں موجود تھے۔