Bihar

تعلیم کو فروغ دینے والے افراد قابل مبارک باد: مولانا ظفر قاسمی

Published

on

(پی این این)
چھپرا:گزشتہ سالوں کی طرح امسال بھی ضلع کی مشہور بستی مستی چک کی جامع مسجد میں تعلیمی بیداری کے عنوان پر تقریری مسابقاتی پروگرام منعقد کیا گیا۔
انعقاد کے لیے کلیم صاحب کے صاحبزادے عتیق اللہ ندوی،حافظ عبداللہ، عزیزم اطیع اللہ،مسجد کے امام قاری ارشاد اور انکی پوری ٹیم نے قرب و جوار کے تمام مکاتب کے بچوں اور ذمہ دار کو جمع کیا تاکہ بچوں کی تقریری صلاحیتوں کو اجاگر کیا جا سکے۔
تین گھنٹہ تک مختلف موضوعات پر بچے اپنی تقریر سے سامعین کی داد حاصل کرتے رہے۔جب کہ ممتحن کی حیثیت سے مولانا عتیق اللہ ندوی اور مولانا سرتاج ندوی نے اپنے خدمات انجام دئے۔بچوں کی محنت اور انکی بہتر کارکردگی پر کنوینر مولانا عتیق اللہ ندوی اور انکی پوری ٹیم نے بچوں کی حوصلہ افزائی کے لیے انعامات سے نوازا۔اسی کے ساتھ جامعہ ہاجرہ بیلا کے تمام اساتذہ کرام نے بھی پروگرام میں شرکت کرنے والے بچوں کے ساتھ مکتب کے ذمہ دار اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں جد و جہد کرنے والے افراد کی عزت افزائی کے پیش نظر شال پوشی کرتے ہوئے انہیں انعامات سے نوازا اور مبارک باد پیش کیا۔خاص طور سے جمعت علماء ہند کے ضلع صدر مولانا ظفر عالم قاسمی نے اس پروگرام کے نگراں مولانا عتیق اللہ ندوی اور انکی پوری ٹیم کی بہتر کارکردگی کو خوب سراہا۔
انہوں نے اپنے نیک خواہشات کے ساتھ بھرپور تعاون دینے کا بھی وعدہ کیا۔پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پے مولانا عبدالغنی،مولانا شہید الحق،مولانا طارق عظیم،مولانا مہتاب،حافظ ایوب،حافظ اعجازالحق،حافظ انصار،حافظ آصف، ڈاکٹر شفیع عالم،ڈاکٹر علی شیر کے علاوہ کثیر تعداد میں مقامی لوگ شریک ہوئے۔کلیم صاحب نے تمام شرکاء و مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔

 

 

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network