uttar pradesh

تعلیمی بیداری کے لئے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت،جامعہ دعوۃ الحق معینیہ چررھو میں جمعیۃ علماء کی میٹنگ میںعلما کا خطاب

Published

on

(پی این این)
دیوبند:جامعہ دعوۃ الحق معینیہ چررھو رامپور منیہاران میں جمعیۃ علماء کی میٹنگ بعنوان اصلاح معاشرہ تعلیمی بیداری منظم مکاتب کے قیام پر غور و خوض کو خطاب کرتے ہوئے جمعیۃ علماء ضلع سہارنپور کے نائب صدر مولانا شمشیر قاسمی نے کہا ہے کہ قرآن و حدیث کی رو سے معاشرہ کی اصلاح کا اولین درس اپنی ذات اور اپنے اہل خانہ سے شروع ہوتا ہے کل روز قیامت ہر شخص سے اس کے ما تحتوں کے بارے میں سوال کیا جائے گا ۔
انہوں نے کہا کہ ضرورت ہے اس بات کی کہ اپنی اولاد کے ایمان اور عقائد کی حفاظت کے لیے ہر شخص کو فکر مند رہنا چاہئے۔مولانا شمشیر قاسمی نے کہا کہ نوجوان نسل میں ارتداد کے بڑھتے واقعات بتانے کے لیے کافی ہیں کہ اس وقت محنت کی کتنی ضرورت ہے منظم مکاتب ارتداد کے بڑھتے واقعات کو روکنے میں مددگار ثابت ہوں گے۔ مولانا شمشیر قاسمی نے کہا ہے کہ معاشرہ کو سودی لعنت نشہ، جوا سٹہ ظلم وزیادتی وہ دیگر جرائم سے پاک کرانے میں ہر مسلمان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہا ہے کہ مرد و خواتین میں درس قران درس حدیث کے حلقہ ہر گھر میں تعلیم و تربیت کا عمومی مزاج بنانے کی ضرورت ہے ۔قاری شوقین الحسنی و مفتی عمیر نے کہا ہے کہ معاشرہ میں تعلیم کی کمی کے سبب بے شمار خرافات نے جنم لیا ہوا ہے۔ تعلیمی بیداری کے لئے زمینی سطح پر کام کرنے کی ضرورت ہے۔
اس موقع پر مولانا ثوبان، قاری مکرم حسین ،ماسٹر ارشد ماجری ،مولانا عبد القادر، مولانا قمر ڈاکٹر ثمریاب وغیرہ موجود رہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

رجحان ساز

Copyright © 2025 Probitas News Network